Dr Waheed Ahsan

Dr Waheed Ahsan Veterinary Doctor. YouTube --> dr waheed ahsan. district Bhakkar
(2)

December دسمبر ma cow,buffalo, sheep, goat ma kon si vaccine krain?  kis tra or kitni mikdaar?
03/12/2023

December دسمبر ma cow,buffalo, sheep, goat ma kon si vaccine krain? kis tra or kitni mikdaar?

Whatsapp only +92-3043636387 January جنوری ma cow,buffalo, sheep, goat ma kon si vaccine krain? kis tra or kitni mikdaar? https://youtu.be/8Q0NnnOGeuAFebru...

03/12/2023

خوشخبری
بہترین چولستانی گائیں، ویہڑیاں ، بچھڑے برائے فروخت۔
پیڈگری ریکارڈ، DNA کے ساتھ

30/11/2023

Assalam o alaikum.
My whatsapp channel link

26/11/2023

ساہیوال کے شوقینوں کے لیے خوشخبری۔
بہترین پیڈگری ریکارڈ والے بیل برائے فروخت۔
ڈی این اے رپورٹ DNA Report کے ساتھ۔

22/11/2023

فارمر کی محنت کا ذبردست رزلٹ

22/11/2023
11/11/2023

ڈیئری فارم بند ہو رہے ہیں۔ دودھ کا کاروبار لوگوں کا نقصان میں جا رہا ہے۔
اگر مارکٹ میں بقا کی جنگ لڑنی ہے تو مندرجہ ذیل چند مختصر گزارشات ہیں۔

صرف گاے کا دودھ بیچنا ہو گا۔
کوئی جانور ۲۵ لیٹر سے کم نہ ہو۔
والیم کم از کم ۳۰۰ لیٹر ہو۔
سائلج اپنا ہو۔
موسمی چاراجات اپنے ہوں۔
توُڑی کی جگہ خشک چارا کھلایا جائے۔
سیکسڈ سیمن کا استعمال ہو۔
عام سیمن بلکل استعمال نہ کیا جائے ورنہ ۸۰% وچھے ہی ہوں گے۔
عام سیمن سے بہتر ہے اپنا اچھا بُل ہو۔ جب 6 دانت ہو جائے تو بیچ دیا جائے۔
ہیفرز کے لیے الگ شیڈ ہو۔
ہیفرز کی فیڈنگ معیاری ہو۔
ایک ٹائم کی ملکنگ پے مالک کی حاضری اشد ضروری ہے۔
پہلے 4 سال پرافٹ کا نہیں سوچنا۔
یہ لانگ ٹرم کام ہے۔ صبر اور محنت اس ضروری۔

شااللہ ہسدے وسدے رہووُ۔

10/11/2023
گرمیوں کے حوالے سے ڈاکٹر وحید احسن کے خصوصی ویڈیو لیکچرز۔ garmio se janwar ko kese bachayen or dood kese barhain.  see v...
16/08/2023

گرمیوں کے حوالے سے ڈاکٹر وحید احسن کے خصوصی ویڈیو لیکچرز۔
garmio se janwar ko kese bachayen or dood kese barhain. see video https://youtu.be/gN4ZwW2NXT8

Frisien cow ki garmi ka ilaaj
https://youtu.be/_lPU9ZcKR2k

garmio ma garam cheezain kitni dain https://youtu.be/z8GdCOVng7E

garmio ma dood kese barhayen https://youtu.be/DnQVQ_HDq5U

Wanday ki Garmi ka Hal - Janwar ko Hula se kese Bachayen https://youtu.be/W0ASUWC9jMw

Garmio ma Pani (water) ki ehmiat - kb dain kese dain https://youtu.be/64cd5y7Kl_8

kamzor janwar ko mota krne ka treekahttps://youtu.be/sKMO_8kE_Fwdiet and management of pregnant animalshttps://youtu.be/LH8ZgKwbASopregnant animals diet plan...

Dr Waheed Ahsan Youtube lectures:garmio se janwar ko kese bachayen or dood kese barhain.  see video https://youtu.be/gN4...
19/07/2023

Dr Waheed Ahsan Youtube lectures:

garmio se janwar ko kese bachayen or dood kese barhain. see video https://youtu.be/gN4ZwW2NXT8

Frisien cow ki garmi ka ilaaj
https://youtu.be/_lPU9ZcKR2k

garmio ma garam cheezain kitni dain https://youtu.be/z8GdCOVng7E

garmio ma dood kese barhayen https://youtu.be/DnQVQ_HDq5U

Wanday ki Garmi ka Hal - Janwar ko Hula se kese Bachayen https://youtu.be/W0ASUWC9jMw

Garmio ma Pani (water) ki ehmiat - kb dain kese dain https://youtu.be/64cd5y7Kl_8

kamzor janwar ko mota krne ka treekahttps://youtu.be/sKMO_8kE_Fwdiet and management of pregnant animalshttps://youtu.be/LH8ZgKwbASopregnant animals diet plan...

السلام علیکم۔  جانوروں کے لیے چچڑ اور دوسرے خون چوسنے والے کیڑے انتہائی مضر صحت ہوتے ہیں جو نہ صرف خون چوس کر جانور کو ک...
19/07/2023

السلام علیکم۔
جانوروں کے لیے چچڑ اور دوسرے خون چوسنے والے کیڑے انتہائی مضر صحت ہوتے ہیں جو نہ صرف خون چوس کر جانور کو کمزور کرتے ہیں بلکہ بہت ساری بیماریاں بھی ٹرانسفر کرتے ہیں مثلا چچڑیوں کا بخارtheleria رت موترred water لمپی سکن وغیرہ ۔
تو جیسے ہی اپ کو چچڑ یا دوسرے خون چوسنے والے کیڑے نظر ائیں تو ان کو ختم کرنے کے بہت سارے طریقے ہیں جو میری ان ویڈیوز میں ہیں
ticks ka khatma kese krain
https://youtu.be/U3KzYsCltQs

Farm pr flies ticks ka mustakil khatma krne ka treeka

https://youtu.be/_N9pMAKaEo4

مزید بھی اگر اپ کو سمجھ نہ ائے تو اپ میرے واٹس ایپ نمبر پہ رابطہ کر سکتے ہیں
Whatsapp only +92-3043636387

ticks, ticks on dogs, ticks on human, ticks removal, ticks and leeches, ticks on cats, ticks and mites, ticks on animals, ticks meaning, ticks trailerdeadlie...

29/06/2023

السلام علیکم
میری طرف سے آپ کو اور آپ کی فیملی کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ۔
اے اللہ تعالی ہماری قربانیاں قبول کر اور ہمیں نیکی کی راہ پہ چلنے اور برائیوں سے بچنے کی توفیق عطا فرما ۔ بیماروں کو شفائے کاملہ عطا فرما اور تمام مرحومین کی بخشش فرما۔
ڈاکٹر وحید احسن ۔

*ڈاکٹر وحید حسن واٹس اپ گروپ* السلام علیکم امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے ۔ اس گروپ میں مندرجہ ذیل چیزیں ہوں گی ۔◘ جانو...
12/06/2023

*ڈاکٹر وحید حسن واٹس اپ گروپ*
السلام علیکم امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے ۔
اس گروپ میں مندرجہ ذیل چیزیں ہوں گی ۔
◘ جانوروں کی فارمنگ کے متعلق ہدایات۔
◘ فارمنگ کے متعلق علمی لٹریچر۔
◘ لائیوسٹاک کے متعلق خبریں۔

جو دوست شامل ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے گروپ کا لنک نیچے دیا گیا ہے ۔

WhatsApp Group Invite

28/05/2023

Ultrasound facility available
Dr Waheed Ahsan
الٹرا ساؤنڈ کی سہولت موجود ہے ۔ڈاکٹر وحیداحسن 03027968712

05/04/2023

Whatsapp only +92-3043636387

31/03/2023

مارچ کے مہینے میں گائے بھینس بھیڑ بکری میں کونسی ویکسین کریں ؟ ڈاکٹر وحید احسن

21/03/2023

Shadeed earthquake
Ya Allah hm tuj se apne gunaaho ki maafi mangte hain.... Hmain seedhay rastay chla (ameen)

17/03/2023

تحقیق و توجہ کے ساتھ دیکھا گیا ھے کہ عام جانوروں
کے باڑوں میں جانوروں کی جلدی بیماریاں اور دوسری
80 فیصد بیماریاں صرف صفائی نہ ھونے کی وجہ سے
آتی ھیں
یعنی کہ آپ 80 فیصد بیماریوں پر صرف صفائی رکھ کر کنٹرول کیا جا سکتا ھے بلکہ جانوروں کی صحت اور پیداوار بھی بڑھائی جا سکتی ھے لہذا اپنے باڑوں , حویلی اور ڈیروں پر صفائی کا خاص خیال رکھیں
تاکہ آپ کے جانور صحت مند اور تندرست رھیں اور آپ کو بھتر پیداوار دیں۔آج کل موسم کی تبدیلی کے بعد مچھر مکھیاں بھی ہیں ان کا خاتمہ ضروری ہے تاکہ جانور تندرست رہے

فارم کے اخراجات میں 70 فیصد خوراک پر لگتے ہیں  خوراک کی بڑی مقدار چارہ پر مشتمل ہوتی ہے، اگر چارہ جات کی  کوالٹی/ معیار ...
14/03/2023

فارم کے اخراجات میں 70 فیصد خوراک پر لگتے ہیں

خوراک کی بڑی مقدار چارہ پر مشتمل ہوتی ہے، اگر چارہ جات کی کوالٹی/ معیار اچھی ہو تو پیداواری لاگت کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے

چارہ جات کے معیار اور پیداوار پر بہت سے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں۔ جیسے گندم 25 من فی ایکڑ اور 50 من فی ایکڑ پر زمین کی نوعیت، بیج ورائٹی، جڑی بوٹی، کیڑوں اور بیماری کا تدارک، بروقت پانی اور کھاد، موسمی حالات، دیکھ بھال وغیرہ اثرانداز ہوتے ہیں

بہترین موزوں زمین، مناسب کھاد اور پانی، اچھی ورائٹی، فصل کی دیکھ بھال اور وقت پر کٹائی ہو تو لوسن کے چارہ میں پروٹین CP 24 فیصد تک ہوتی ہے, لیکن اگر آپ صرف کٹائی دیر سے کریں تو اسی فصل کی CP 15 ہوجاتی ہے۔ یعنی اسی فصل میں دیر سے کٹائی کرنے سے پروٹین 60 فیصد تک کم ہوگئی، پروٹین 24 سے 15 پر آگئی۔ ابھی دوسرے عوامل کی بات نہیں ہوئی صرف وقت پر کٹائی نہ کرنے سے
اگر گندم کو گوبھ کے وقت اور دودھیا دانے سے پہلے کاٹ لیا جائے اور اس کا کیمیائی تجزیہ کیا جائے تو اس وقت گندم کے پودے میں پروٹین CP 10 ہوتی ہے اور جانور کو ملنے والی توانائی Energy 9.5 اور اس حالت میں گندم کے پودے کی ہاضمیت Digestibility 70 فیصد تک ہوتی ہے
جبکہ توڑی میں پروٹین CP 3.5 اور جانور کو ملنے والی توانائی 6.5 ME اور ہاضمیت 45 فیصد ہوتی ہے

پروٹین CP کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ پکے ہوئے چارہ میں توانائی Energy کم، ہاضمیت Digestibiliy کم، فاسفورس P اور کیلشیم Ca بھی کم ہوجاتا ہے
پکے ہوئے کم ہاضمیت Digestibility والے چارہ کا ایک اور نقصان یہ ہوتا ہے کہ جانور ایسے چارہ کو کھائے گا کم, جی ٹھیک پڑھا آپ نے، جس چارہ کی ہاضمیت+ پروٹین کم ہوگی جانور اس کو خود سے ہی کم کھائے گا

Acid Detergent Fiber (ADF) affects Dry Matter Intake

چارے کی ہاضمیت جیسے جیسے کم ہوتی جائے گی ویسے ویسے جانور اس چارے کو کم کھانا شروع ہوجائے گا۔ کم ہاضمیت والے چارے کو ہضم کرنے اور نظام انہضام سے گزرنے میں زیادہ وقت لگے گا۔ جتنی زیادہ دیر خوراک معدہ اور آنتوں میں رہے گی اتنا ہی بھوک کا احساس کم ہوگا اور جانور اتنا ہی کم کھائے گا۔ خوراک جتنی زود ہضم ہوگی، جلدی ہضم ہوگی جانور اتنا ہی زیادہ کھائے گا، جتنی خوراک کم قابل ہضم ہوگی اتنا ہی جانور کم کھائے گا

جانور چارہ کم کھائے گا تو دودھ اور گوشت کی پیداوار کم ہو جائے گی

تحریر: AyeshaZahoorAgri

جب چارے کو اس وقت نہیں کاٹا جائے جب اس میں غزائیت زیادہ ہوگی تو کھاد، پانی اور زمین کے استعمال کا ضیاع ہوگا کیونکہ ایک تو چارہ کا معیار کم ہورہا ہے اور دوسرا خرچہ بھی ہورہا ہے

جئی اور گندم ایک جیسے پودے ہیں، کیا سبز جئی اور گندم کی توڑی ایک جیسی غذائیت رکھتے ہیں؟
کیا سبز جوار، باجرہ اور سبز مکئی کا چارہ یا سائیلج، جوار، باجرہ اور مکئی کے ٹانڈے ایک جیسی غزائیت رکھتے ہیں؟

جئی کے چارے میں پروٹین تقریباً 10 فیصد اور گندم کی خشک توڑی میں صرف 3 فیصد پروٹین ہوتی ہے
اگر روھوڈز گراس کو بھی لیٹ کرکے کاٹیں گے تو اس میں اور توڑی میں زیادہ فرق نہیں ہوگا
اگر جئی یا جو کی بھی توڑی بنائیں گے یعنی اس فصل کے پکنے کے بعد بطور اناج جئی جو لیں گے تو ان کی توڑی کی غزائیت بھی گندم کی توڑی جیسی ہی ہوگی

تو چارہ اس وقت استعمال کریں جب غذائیت زیادہ ہو

ان چیزوں سے بچنے کا حل ہے کہ یا تو آپ سائیلج بنا لیں یا پھر جئی، لوسرن، برسیم, روڈز گراس کو خشک کرکے، ہئے (خشک چارہ) بنالیں

جئی، باجرہ، جوار، روھوڈز گراس کو جب سٹا نکل رہا ہو تب تک کاٹ لینا چاہیے، اس کے بعد چارہ کا معیار کم ہونا شروع ہو جاتا ہے
لوسن برسیم کے جب 10 فیصد پھول کھل جائیں تو اس کے بعد ان کا معیار کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ ان کو اس وقت پر ضرور کاٹ لیں۔ یہ آخری حد ہے، اس سے پہلے فصل کے مطابق کٹائی کرتے رہیں

مزید تفصیل پوسٹ کی تصاویر میں ہے اور اردو میں بھی تصویر ہے جس میں کافی واضح معلومات ہیں

Boot- - جب سٹا ابھی پتے کے اندر چُھپا ہو
Heading - - جب پودے سٹا نکال رہے ہوں، سٹا نظر آئے
Bud - - جب پھول کی ڈوڈیاں بننے لگیں
Bloom - - جب ڈوڈیاں پھول بن کر کھلنے لگیں

08/03/2023

*گائے میں گبھن نا ہونے (Infertility) کی ممکنہ وجوہات:*

ایک کامیاب گائے کی افزائش کا وقت ابتدائی دودھ ( Early Lactation) کی منیجمنٹ سے شروع ہوتا ہے۔ ابتدائی دودھ میں گائے کو بہترین ممکنہ آغاز کے لیے تیار کرنا ضروری ہے۔ موسم بہار کے دوران، اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ گائے کی غذائیت اس کی ضروریات کو مناسب طریقے سے پورا کر رہی ہے۔ اس نازک مرحلے کے دوران ناقص منیجمنٹ خوراک میں کمی اور باڈی کنڈیشن سکور (BCS) میں کمی کا باعث بن سکتا ہے، جس سے Infertility کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، جو منافع پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔

*ناقص دودھ والی گائے کی Infertility کی کچھ ممکنہ وجوہات کیا ہیں؟*

AI کی غلط ٹائمنگ یا غلط AI •
تکنیک
• جسم کی خراب حالت (BCS Low)
• اوور بی سی ایس (High BCS)
• گرمی کا دباؤ
• بچہ دانی کا انفیکشن
• پیٹ میں بچے (Fetus) کی اموات
• غذائیت کی کمی
• بیماری
• مائکوٹوکسنز
• خون کی کمی
• ہارمونل عدم توازن

*میں ڈیری گائے کی Fertility کو کیسے بہتر بنا سکتا ہوں؟*

توانائی کے فرق کو کم کریں۔ ابتدائی دودھ کے دوران گائے منفی توانائی کے توازن (Negative Energy Balance) میں ہوں گی کیونکہ ان کے دو پیداوار زیادہ ہو گی اور خشک مادہ ( Dry Matter) کم لے رہی ہو گی نتیجے کے طور پر، وہ کچھ وزن کم کریں گے. گایوں کا مناسب طریقے سے انتظام کرنا اور اس کے مطابق راشن کو ایڈجسٹ کرنا اس مدت کے دوران BCS کے نقصان کو کم کر سکتا ہے۔

قوت مدافعت اور صحت کو زیادہ سے زیادہ کریں۔ ابتدائی دودھ عام طور پر دباؤ کا باعث ہوتا ہے، کیونکہ اس دوران کئی جسمانی اور غذائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ یہ یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ ابتدائی دودھ کے دوران گائے کی قوت مدافعت زیادہ سے زیادہ ہو تاکہ Fertility کو زیادہ سے زیادہ بہتر جا سکے۔

کچھ گایوں میں بچہ دانی کے انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ بچہ دینے کے بعد نال اور میٹرائٹس برقرار رہتی ہیں۔ بچہ دانی کے انفیکشن اور رحم کے مسائل Fertility کو متاثر کریں گے۔ ٹریس معدنیات(Trace mineral)، جیسے سیلینیم، بچھڑے کی مدت کے دوران صحت مند مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ دیگر ٹریس معدنیات، جیسے تانبا(Copper)، اور بڑے معدنیات، جیسے فاسفورس(Phosphorus)، بیضہ دانی(Ovary) اور ہیٹ سائیکل (Estus cycle) چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر دونوں میں کمی ہو تو اینسٹرس(ہیٹ میں نا آنے) کا امکان زیادہ ہو جاتا ہے۔ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ان ٹریس منرلز کو ان کی نامیاتی شکل (Organic Form) میں کھلانے سے یہ معدنیات گائے کے ذریعے بہتر طریقے سے جذب، ذخیرہ اور استعمال میں آتی ہیں۔

رومن(Rumen معدہ) کی دیکھ بھال کریں۔
رومن بنیادی طور پر وہ انجن ہے جو گائے کو چلاتا ہے۔ فیڈ سے زیادہ دودھ حاصل کرنے کے لئے یہ یقینی بنانا ہے کہ رومن زیادہ سے زیادہ مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔ غذائی اجزاء کے جذب میں اضافہ دودھ کی زیادہ پیداوار کی اجازت دیتا ہے اور گائے کو ان قیمتی غذائی اجزاء کو اپنے جسم کے ذخائر سے لینے کی ضرورت کو کم کرتا ہے۔ جسم کے ذخائر کی یہ کمی گائے کی صحت اور بانجھ پن کے مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔یہ رومن اچانک تبدیلیوں کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے، اس لیے یہ کہا جاتا ہے کہ گائے کو دودھ کے شروع میں بتدریج تھوڑی تھوڑی گھاس سے متعارف کرائی جائے۔ اگر شروع کے دنوں میں زیادہ گھاس دیا جائے تو گائے کی گھاس کا استعمال ممکنہ طور پر اس کی توانائی کی ضروریات کو پورا نہیں کرے گا، جس کا اس کے BCS پر منفی اثر پڑے گا۔

ہمارا پیارا پاکستان بھینس کے دودھ میں دنیا میں دوسرے نمبر پر۔ گائے کے دودھ میں تقریباً پانچویں نمبر پر اور بکری کے دودھ ...
05/03/2023

ہمارا پیارا پاکستان بھینس کے دودھ میں دنیا میں دوسرے نمبر پر۔ گائے کے دودھ میں تقریباً پانچویں نمبر پر اور بکری کے دودھ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اگر اوور آل دیکھا جائے تو دودھ پیدا کرنے میں ملک پاکستان کا دنیا میں تیسرا نمبر ہے جو کہ قابل ستائش ہے لیکن جب بات دودھ سے بنی ڈیری پراڈکٹس کی پیدوار اور برآمدات کی جاتی ہے تو ملک پاکستان کا ٹاپ دس ملکوں میں تو کیا اول درجے کے بیس ملکوں کی فہرست میں بھی نمبر نہیں آتا جو کہ ہمارے لئے باعث افسوس ہے۔ ہم سے آبادی اور رقبے میں بہت چھوٹے یورپی ممالک ڈیری پراڈکٹس بنا کر دنیا کو برآمد کرنے میں سرفہرست ہیں اور اربوں ڈالرز کما رہے ہیں اور ہم ایک ارب ڈالر قرض کے لیے دنیا کی منتیں کر رہے ہیں۔ پاکستان میں علم و ٹیکنالوجی کے فقدان کی وجہ سے ہمارے بچے اپنی آبائی زرعی زمینیں اور مال مویشی اونے پونے داموں بیچ کر یورپ و امریکہ میں زرعی فارموں اور ڈیری فارموں پر نوکریاں کر رہے ہیں جو ملک پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اگر حکومتی سطح پر ہماری زراعت کا ہاتھ تھام لیا جائے اور یہاں کسانوں کو جدید مشینری مہیا کی جائے، کسانوں اور نوجوان نسل کو آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں، حکومتی سطح پر لوگوں کو ڈیری پراڈکٹس بنانے اور ایکسپورٹ کرنے میں مدد دی جائے تو دعوے سے کہا جا سکتا ہے کہ یہ ملک یورپی و مغربی ممالک سے کسی صورت کم نہیں ہے، کوئی وجہ نہیں کہ یہ ملک پوری دنیا میں نمایاں مقام نہ حاصل کر سکتا ہو۔
سوال یہ ہے کہ افرادی قوت ہوتے ہوئے بھی پھر ہمارے بچے پردیسوں میں دھکے کیوں کھائیں؟
ہمارے لوگ سستی خوراک اور روز مرہ کی سستی اور معیاری چیزوں کے لیے کیوں ترسیں؟
ملک پاکستان واقعی اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیا گیا ایک عظیم تحفہ ہے جس کی قدر کی جانی چاہیے لیکن ہم مسلسل اس کی قدر کرنے سے قاصر چلے آ رہے ہیں جو کہ باعث افسوس، باعث ندامت اور باعث شرم ہے۔

28/02/2023


طویل خشک سالی کے بعد وقفے وقفے سے ابر رحمت جاری ۔

26/02/2023

National Horse and cattle show, Lahore has been cancelled

26/02/2023

Indirizzo

Genova
16232

Notifiche

Lasciando la tua email puoi essere il primo a sapere quando Dr Waheed Ahsan pubblica notizie e promozioni. Il tuo indirizzo email non verrà utilizzato per nessun altro scopo e potrai annullare l'iscrizione in qualsiasi momento.

Video

Condividi

Digitare

Negozi Di Animali nelle vicinanze



Potrebbe piacerti anche