Masud Sadiq Chaudhary

Masud Sadiq Chaudhary I am not perfect but I am ready to find the limits of my intention.

26/12/2023

ہمارا ايمان ہے کہ کفر کے تمام لشکر بھی جمع ہو جائيں تو تب بھی حقيت کو پناہ دينے کے لئے کوئ نہ کوئ غارِ حرا موجود ہوتا ہے❤️

25/12/2023

تيرا اِمام بے حضور
تيری نماز بے سُرور
ايسی نماز سے گذر
ايسے امام سے گذر

20/12/2023

Do you deserve the styrofoam cup or the ceramic cup?

20/12/2023

Remember!
Ceramic cup is not meant for you,it is for the position you hold.

17/12/2023

آؤ کہ آج غور کریں اس سوال پر
دیکھے تھے ہم نے جو وہ حسیں خواب کیا ہوئے

دولت بڑھی تو ملک میں افلاس کیوں بڑھا
خوشحالئ عوام کے اسباب کیا ہوئے

جو اپنے ساتھ ساتھ چلے کوئے دار تک
وہ دوست وہ رفیق وہ احباب کیا ہوئے

کیا مول لگ رہا ہے شہیدوں کے خون کا
مرتے تھے جن پہ ہم وہ سزا یاب کیا ہوئے

بے کس برہنگی کو کفن تک نہیں نصیب
وہ وعدہ ہائے اطلس و کمخواب کیا ہوئے

جمہوریت نواز بشر دوست امن خواہ
خود کو جو خود دیے تھے وہ القاب کیا ہوئے

مذہب کا روگ آج بھی کیوں لا علاج ہے
وہ نسخہ ہائے نادر و نایاب کیا ہوئے

ہر کوچہ شعلہ زار ہے ہر شہر قتل گاہ
یکجہتئ حیات کے آداب کیا ہوئے

صحرائے تیرگی میں بھٹکتی ہے زندگی
ابھرے تھے جو افق پہ وہ مہتاب کیا ہوئے

مجرم ہوں میں اگر تو گنہ گار تم بھی ہو
اے رہبران قوم خطا کار تم بھی ہو

ساحر لدھیانوی

17/12/2023

“A country’s potential for success is directly proportional to its ability to speak the truth.”

Do we?!

16/12/2023

فيض احمد فيض نے یہ نظم 1974 میں سقوط ڈھاکہ سے واپسی پر لکھی

ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد
پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد

کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار
خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد

تھے بہت بے درد لمحے ختم درد عشق کے
تھیں بہت بے مہر صبحیں مہرباں راتوں کے بعد

دل تو چاہا پر شکست دل نے مہلت ہی نہ دی
کچھ گلے شکوے بھی کر لیتے مناجاتوں کے بعد

ان سے جو کہنے گئے تھے فیضؔ جاں صدقہ کیے
ان کہی ہی رہ گئی وہ بات سب باتوں کے بعد

13/12/2023

حضرت الحاج محمد علی ظہوری قصوری ؒ کا کلام۔۔۔

شانِ حضور فکرِ بشر میں نا آسکے
کوئی بھی مصطفیٰ ﷺ کی حقیقت نا پاسکے

تفصیل کیا بیان ہو ان کے عروج کی
عرش ِ اعلیٰ پہ ان کے سوا کون جا سکے

والفجر ان کے چہرے کو قرآن نے کہا
مہتاب ان کے حسن کی کیا تاب لا سکے

دیکھے جو ایک بار مدینے کی رونقیں
پھر وہ حرم کی یاد نہ دل سے بھلا سکے

جو ہو سکا نہ ذکر محمد سے آشنا
محشر میں وہ حضور ؐ کو کیا منہ دکھا سکے

جس پر ظہوری ؔ ان کی نگاہِ کرم رہے
اس کا نشان نہ کوئی جہاں سے مٹا سکے

03/12/2023

صرف خنجر ہی نہیں آنکھوں میں پانی چاہئے
اے خدا دشمن بھی مجھ کو خاندانی چاہئے

شہر کی ساری الف لیلائیں بوڑھی ہو چکیں
شاہزادے کو کوئی تازہ کہانی چاہئے

میں نے اے سورج تجھے پوجا نہیں سمجھا تو ہے
میرے حصے میں بھی تھوڑی دھوپ آنی چاہئے

میری قیمت کون دے سکتا ہے اس بازار میں
تم زلیخا ہو تمہیں قیمت لگانی چاہئے

زندگی ہے اک سفر اور زندگی کی راہ میں
زندگی بھی آئے تو ٹھوکر لگانی چاہئے

میں نے اپنی خشک آنکھوں سے لہو چھلکا دیا
اک سمندر کہہ رہا تھا مجھ کو پانی چاہئے

راحت اندوری

30/11/2023

پتھر کے جگر والو غم میں وہ روانی ہے

خود راہ بنا لے گا بہتا ہوا پانی ہے

30/11/2023

پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں اپنی اُدھار رقم واپس لينے کيلۓ دليل دينی پڑتی ہے۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!Adeel Anxari, Ismail Khan, Gulzaib Arif, Rana Muhammad Abu...
29/11/2023

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!

Adeel Anxari, Ismail Khan, Gulzaib Arif, Rana Muhammad Abuzar

28/11/2023

جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہیں روزی
اس کھیت کے ہر خوشۂ گندم کو جلا دو

26/11/2023

خود دار ميرے شہر کا فاقوں سے مر گيا

راشن جو آر رہا تھا
وہ افسر کے گھر گيا

چڑھتی رہی مزار پر چادر تو بے شمار

باہر جو ايک فقير تھا
سردی سے مر گيا

روٹی امير شہر کے کتوں نے چھين لئ
فاقہ غريبِ شہر کے بچوں ميں بھٹ گيا

چہرہ بتا رہا تھا کہ
مارا ہے بھوک نے

حاکم نے کہہ ديا کہ
کچھ کھا کے مر گيا

25/11/2023

You can’t reach your destiny without opposition,without closed door,without betrayals.

25/11/2023

ميرا ماننا ہے کہ درگاہوں پر جلنے والے چراغ روشنی کے لئے نہيں ہوتے
دراصل وہ لوگوں کی خواہشات کے چراغ جل رہے ہوتے ہيں

25/11/2023

‏جب تعلیمی ادارے تعلیم کے نام پر کاروبار کرنے لگیں
تو وہاں معلم نہیں تاجر اور ملازم پیدا ہوتے ہیں.

24/11/2023

ماں کی شان
تڑپتا ہے کوئی بچہ تو ماں کا دم نکلتا ہے

مگر جب ماں تڑپتی ہے تو پھر زم زم نکلتا ہے

24/11/2023

يہ داغ داغ اجالا
يہ شب گزيدہ سحر
وہ تو انتظار تھا جس کا
يہ وہ سحر تو آئی
يہ وہ سحر تو نہيں
جس کی آرزو ليکر چلے تھے
يار کہ مل جاۓ گی
کہيں نہ کہيں
فلک کے دشت ميں
تاروں کی آخری منزل
کہيں تو ہوگا
شبِ سست موج کا ساحل
کہيں تو جا کے روکے گا
سفينہِ غمِ دل
فيض احمد فيض

24/11/2023

‏نوجوان اور گھوڑے دونوں جنگوں کی شان ہوا کرتے تھے آج دونوں ہی شادیوں میں ناچتے نظر آتے ہیں۔
‏سعادت حسن منٹو 📖

23/11/2023

‏صنم تراش۔۔ پر آدابِ کافرانہ سمجھ
‏ہر ایک سنگِ سرِ راہ کو خدا نہ سمجھ
‏(احمد فراز)

23/11/2023

‏لمبے لمبے جلوس نکال کر، منوں بھاری ہاروں کے نیچے دب کر، چوراہوں پر طویل طویل تقریروں کے کھوکھلے الفاظ بکھیر کر، ہماری قوم کے یہ نام نہاد رہنما صرف اپنے لئے ایسا راستہ بناتے ہیں جو عیش و عشرت کی طرف جاتا ہے۔

‏سعادت حسن منٹو 📖

غربت کی تازہ ترین صورت یہ ہے کہ نوجوان نسل کو فیض احمد فیض اور احمد فراز میں فرق بھول جائے۔ فیض کی برسی پر احمد فراز کی ...
21/11/2023

غربت کی تازہ ترین صورت یہ ہے کہ نوجوان نسل کو فیض احمد فیض اور احمد فراز میں فرق بھول جائے۔
فیض کی برسی پر احمد فراز کی تصویر دکھائی جائے.

Your value doesn’t decrease based on someone’s inability to see your worth.
29/10/2023

Your value doesn’t decrease based on someone’s inability to see your worth.

28/10/2023

‏ہم زندگی میں کس سے ٹکرائیں گے یہ وقت طے کرتا ہے۔
‏ہمیں زندگی میں کون چاہیے یہ فیصلہ ہمارا دل کرتا ہے۔
‏مگر یہ ہمارا رویہ اور برتاؤ طے کرتا ہے کہ
‏ہمارے ساتھ زندگی میں کوئی کب تک چلتا ہے۔

28/10/2023

پُر خلوص محبت مٹی کے پیالے میں ڈالے
‏آبِ حیات کی مانند ہے۔
‏جب اسے کسی ناشکرے انسان کو دیا جاۓ
‏تو وہ پیالے کو مٹی کا ہونے کے باعث
‏حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے۔
‏اور اس میں سے پانی پینے کی بجاۓ
‏اس پانی سے اپنے پاؤں دھو کر پیالہ پھینک دیتا ہے۔

Address

B-6 Jinnah Avenue, Eden Vallaey
Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Masud Sadiq Chaudhary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Masud Sadiq Chaudhary:

Videos

Share

Category


Other Veterinarians in Faisalabad

Show All