08/02/2023
from Ayesha Zahoor
پچھلے چار سال سے اچھی پروٹین کے چارہ کو خشک کرنے کی پوسٹ بار بار کی، لیکن اب پروٹین والی خوراک کے اجزاء کی ہوش رُبا قیمتوں میں اس کی اہمیت مزید ہو گئی ہے
ہئے (hay) خشک چارہ بنانے کا بہترین موسم شروع ہونے والا ہے
موسم کے بہتر ہوتے ہی چارہ جات کی غذائیت اپنے عروج پر ہوگی , اور چارہ جات کی بڑھوتری/پیدوار بھی اچھی ہوگی
اگر پہلے ہئے (hay) خشک چارہ کبھی نہیں بنایا تو آج کل کے دنوں میں چھوٹے پیمانے پر تھوڑی سے گھاس ایک مرلے لوسن ،برسیم یا جئی کے چارے پر تجرباتی طور پر ہی بنا لیں
اگر آپ کے علاقہ میں اگلے 4-5 دن دھوپ نکلے گی تو آپ ہئے بنا سکتے ہیں۔ جب بھی ہئے بنائیں موسم صاف ہونا چاہیے
یہ پوسٹ ان کے لیے ہے جنہوں نے کبھی ہئے (hay) خشک چارہ نہیں بنایا اور بنانا چاہتے ہیں
ہئے (hay) کی تفصیل پوسٹ میں موجود تصاویر میں ہے، پوسٹ میں شامل تمام تصاویر دیکھیں
سبز چارے کو اتنا خشک کرنا کہ اس میں پانی کی مقدار 10 فیصد سے کم ہو جائے تو اس کو ہم ہئے (hay) یا خشک چارہ کہتے ہیں گندم تھریشر سے نکالتے وقت توڑی میں تقریباً 8 فیصد پانی یا نمی ہوتی ہے۔ ہئے (hay) چارے کو محفوظ کرنے کا ایسا طریقہ ہے کہ اس میں چارے کی غذائیت میں کوئی فرق نہیں آتا
خشک چارہ تمام جانوروں کے لیے یکساں مفید ہے
چھوٹے بچوں کے لیے، فیٹننگ گوشت والے جانوروں کے لیے، تازہ سوئے اور سوئے سے پہلے کے چند ہفتوں دنوں میں بھی، بیماری کے بعد جب جانور کی خوراک کم ہوجاتی ہے۔ ایسے مواقع پر تو خشک چارہ بہت اچھا ہے۔
پوسٹ کی تمام تصاویر کو دیکھیں ہئے بنانے کا طریقہ پوسٹ کی تصاویر میں ہے، دو طریقے ہیں، فصل کو کاٹ کر وہیں کھیت میں ثابت پھیلا دینا اور دوسرا ٹوکہ سے کتر کر ہئے بنانا۔ آپ کو جو طریقہ اچھا، آسان لگے وہ اختیار کر لیں۔ تجربہ چاہے دونوں کا کرلیں، جو بہتر لگے وہ اختیار کر لیں
خیال رکھیں کہ پتے ضائع نہ ہوں کیونکہ اصل غزائیت پتوں میں ہوتی ہے
بہت زیادہ گرمیوں کے دنوں میں سورج کی روشنی سے ہئے کی کوالٹی معیار کم ہوجاتا ہے، اس لیے آج کل بہترین موسم ہے
چارے کو کاٹ کر الٹ پلٹ ضرور کریں اگلے دن، سب سے بڑا مسئلہ پھپھوندی یا فنگس کا بنتا ہے جو کہ چارہ کو ہوا اور روشنی نہ لگنے سے ہوتی ہے، کوشش کریں کہ کٹے ہوئے چارہ کی تہہ زیادہ موٹی نہ بنائیں اس سے پھپھوندی کا مسئلہ نہیں آئے گا۔ انشاء اللہ
اگر پہلے ہئے نہیں بنائی تو تھوڑی مقدار میں بنا لیں تجربہ کے طور۔ ہمارے کسان تجربہ سے نہیں ڈرتے لیکن لوگوں کی باتوں سے ڈرتے ہیں، اس لیے تھوڑی مقدار سے تجربہ کرلیں
اچھی پروٹین والی کوئی بھی خوراک ہو، چاہے ونڈا ہو یا گھاس چارہ اس کے کھانے سے جانور کی پانی کی پیاس یا ضرورت بڑھ جاتی ہے، اس لیے پانی ہر وقت جانور کو میسر ہو
جو کسان ہئے بناتے ہیں ان سے گذارش ہے کہ کمنٹ میں اپنے ہئے کی تصاویر پوسٹ کریں تاکہ دوسرے کسان آپ کو دیکھ کر رہنمائی لیں اور سیکھیں۔ پوسٹ میں موجود تصاویر بھی آپ جیسے کسانوں کی ہی ہیں
زیادہ چارہ کو کاٹ کر خشک کرلیں تاکہ غزائیت محفوظ رہے، موزوں وقت پر کاٹے ہوئے سبز اور خشک چارہ کی غذائیت میں کوئی فرق نہیں ہوتا
تحریر
Ayesha Zahoor
چارے کی موزوں وقت پر کٹائی !!
زیادہ پکے ہوئے چارے میں غذائیت (Nutrition) کم ہوتی جاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہاضمیت (Digestibility) بھی کم ہو جاتی ہے۔ کھاد، پانی اور زمین کا استعمال کا ضیاع بھی ہوتا ہے, چارے کی افادیت اور ہضم ہونے کی شرح بھی کم ہو جاتی ہے جس کا اثر جانوروں کی پیداوار پر پڑتا ہے۔
ان چیزوں سے بچنے کا حل ہے کہ جئی، لوسرن، برسیم, روڈز گراس کو خشک کرکے، ہئے (خشک چارہ) بنالیں۔ چارہ وقت سے پہلے کاٹ لیں تو فی ایکڑ چارہ کی پیداوار کم آتی ہے ، دیر سے پکا ہوا چارہ کاٹیں تو غذائیت اور ہاضمیت کم ہوتی، جو کہ ایک قسم کا معاشی اور پیداواری نقصان ہے
جئی، جو اور گندم ایک جیسے پودے ہیں، کیا سبز جئی، جؤ اور گندم کی توڑی ایک جیسی غذائیت رکھتے ہیں؟ جئی اور جؤ کے چارے میں پروٹین 12-10 فیصد اور گندم کی خشک توڑی میں صرف 3۔2 فیصد پروٹین ہوتی ہے۔ تو چارہ اس وقت استعمال کریں جب غذائیت زیادہ ہو۔
خشک لوسرن اور خشک توڑی کی غذائیت میں کتنا فرق ہے اس کو آپ لوگ خود سمجھتے ہیں، جب آپ لوسرن، برسیم کا تازہ چارہ ڈالتے ہیں تو کیا جانور کا دودھ نہیں بڑھتا؟؟ اگر پورا سال اسی طرح کا چارہ اور سایئلج جانور کھائیں تو ؟؟
تحریر
Ayesha Zahoor
خشک لوسرن میں پروٹین (Crude Protein) 18-22 فیصد ،خشک روڈز گراس میں 10-12 فیصد اور توڑی میں صرف 3 فیصد ہوتی ہے لیکن اس وقت جب ان کی کٹائی مناسب وقت پر کی جائے
پوسٹ میں شامل تصاویر میں اردو زبان میں تفصیل لکھی ہوئی ہے، سوالات کے جوابات اس پوسٹ اور تصاویر میں شامل ہیں
خشک مادہ سے متعلق معلومات پوسٹ