Dr. Aftab Ahmed

Dr. Aftab Ahmed This page is all about veterinary cases, their diagnosis and treatment and discussion on dairy.

https://youtu.be/dZLp3HUBuZo
19/03/2024

https://youtu.be/dZLp3HUBuZo

kundi ya kundhi buffalo ki pehchan. nili ravi and kundi buffalo me farq. punj kalyan ka kia matlab hy. punj kalyan ki kia khasosiyaat hain.

12/03/2024

اگر الٹراساؤنڈ کی سہولت نہ ہوتی تو اب تک یہ پریگننٹ بکری زبح ہو چکی ہوتی کیونکہ اتنے کم دن کی پریگننسی چیک کرنے کا اور کوئی مستند فارمولا نہیں۔
تمام جانوروں میں الٹراساؤنڈ کی سہولت دستیاب ہے۔
ڈاکٹر آفتاب احمد
آفتاب ویٹرنری کلینک، حاصل پور
03000285381

اگر پالتو بلی بار بار ہیٹ میں آ کر پریشان کرتی اور آپ اس سے بچے نہیں لینا چاہتے تو اسکا سب سے بیسٹ اور واحد حل آپریٹ کر ...
01/03/2024

اگر پالتو بلی بار بار ہیٹ میں آ کر پریشان کرتی اور آپ اس سے بچے نہیں لینا چاہتے تو اسکا سب سے بیسٹ اور واحد حل آپریٹ کر کے اسکی بچہ دانی ختم کر دینا ہوتا ہے. اس سے بلی کی زندگی میں بھی سکون آ جاتا ہے.
ہیٹ ختم کرنے والے انجکشن بلیوں کتیوں میں قطعی استعمال نہ کریں اسکے انتہائی زیادہ سائیڈ افیکٹ ہوتے ہیں. حتیٰ کہ پالتو جانور کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے.
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں
03000285381
ڈاکٹر آفتاب احمد
آفتاب ویٹرنری کلینک حاصل پور

01/03/2024

ہیٹ میں نہ آنے والے جانوروں کے لیے نیاب فیصل آباد کا ایجاد کردہ نسخہ

ڈاکٹر آفتاب احمد
آفتاب ویٹرنری کلینک حاصل پور
03000285381

28/02/2024

السلام علیکم
گھوڑیوں کے الٹراساؤنڈ کے لیے رابطہ کریں۔
تمام جانوروں (گائے بھینس بھیڑ بکری گھوڑی) میں الٹراساؤنڈ کی سہولت دستیاب ہے۔ جس میں حمل کے نقائص کی جانچ جیسے حمل نہ ٹھہرنے کے مسائل وغیرہ اور علاج کی سہولت دستیاب ہے۔
اس وڈیو میں گھوڑی کے پیٹ میں موجود بچے کے تمام اعضاء کی تصویر واضح ہے بلکہ دل کی دھڑکن بشمول دل کے چاروں خانے علیحدہ علیحدہ دیکھے جا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر آفتاب احمد
آفتاب ویٹرنری کلینک حاصل پور
03000285381

21/02/2024

السلام علیکم
کچھ دن پہلے ایک گاؤں سے کال آئی کہ بھینس کا الٹراساؤنڈ کرنا ہے کہ آیا یہ پریکننٹ ہے یا نہیں۔
مالک کا یہ کہنا تھا کہ میری بھینس پچھلے ایک سال سے ہیٹ میں ہی نہیں آئی اسی گاؤں کے ایک ڈاکٹر نے چیک کیا تو اس نے کہا یہ 6 ماہ کی پریکننٹ ہے۔ مالک نے کہا میرے پاس کٹا ہی نہیں ہے تو یہ پریگننٹ کیسے ہو گئی۔ خیر اس بات پر متفق ہوئے کہ الٹراساؤنڈ کروا کے کنفرم کر لیتے ہیں۔ مجھے الٹراساؤنڈ کے لیے بلایا تو بھینس واقعی 5 ماہ سے زیادہ کی حاملہ تھی۔ میں نے مالک سے اور ڈاکٹر صاب سے کہا آپ الٹراساؤنڈ کی وڈیو بنا لیں۔ اسکی وڈیو ملاحظہ کریں۔ دیکھیں الٹراساؤنڈ میں کیسے ہر ایک چیز نمایاں نظر آ رہی ہے۔ بچے کی ٹانگ، کھر بلکہ کھروں کے پیچھے والے چھوٹے کھر جسے انگریزی میں dewclaw بولتے ہیں وہ بھی نظر آ رہے ہیں۔ اسکے علاوہ بچے کی چھاتی، سر، ریڑھ کی ہڈی، دم اور بچے کی حرکت تک واضح نظر آ رہی ہے۔
اس کے علاوہ الٹراساؤنڈ سے ہم یہ بھی معلوم کر سکتے ہیں کہ بچہ نر ہے یا مادہ، بچے کے دل کی دھڑکن، بچے کی گروتھ وغیرہ سب پتا چل سکتا ہے۔ بھیڑ بکری اور گائے میں کم سے کم 27 دن اور گھوڑی میں 14 دن کا حمل چیک ہو سکتا ہے۔ اسکے علاوہ حمل نہ ٹھہرنے کے نقائق کا بھی کافی حد تک پتا چلایا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر آفتاب احمد
آفتاب ویٹرنری کلینک حاصلِ پور
03000285381

15/02/2024

السلام علیکم
سرن، شرنیل، سرن واہ کامیاب مستقل علاج ممکن ہے۔
جانوروں میں کیے جانے والے تمام آپریشنز میں سب سے کامیاب آپریشن سرن کا ہوتا ہے جسکا ریزلٹ اسی وقت مل جاتا ہے۔ اگر آپریٹ کامیاب ہو جائے تو جانور اسی وقت مکمل طور پر صحتیاب ہو جاتا ہے۔ اسکے بعد عمر بھر دوبارہ یہ روگ نہیں لگتا۔
ڈاکٹر آفتاب احمد
آفتاب ویٹرنری کلینک حاصلپور
03000285381

12/02/2024

A case of Fetus death in a Mare

گھوڑیوں میں الٹراساؤنڈ کے لیے رابطہ کریں
ڈاکٹر آفتاب احمد
03000285381

03/02/2024

39 Days pregnancy in a Friesian Heifer inseminated by Bull

31/01/2024

السلام علیکم
چوڑے مار کو انگریزی میں black leg یا black quarter بولتے ہیں۔ یہ مرض انتہائی سنگین نوعیت کا ہے۔
اس مرض کا جراثیم کلاسٹریڈیم نامی فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔ اس مرض کے جراثیم کا نام Clostridium chauvoei ہے۔ اس مرض کا جراثیم عمومی طور پر صحت مند جانور کا انتخاب کرتا ہے اور جانور کے ٹانگ پر زیادہ گوشت والے حصے پر حملہ کرتا ہے۔ اس جگہ پر یہ ایک گندی بو والی اتنہائی زہریلی گیس پیدا کرتا ہے۔ متاثرہ حصے پر سوجن آ جاتی ہے اور دبانے پر گیس کی وجہ سے ایک مخصوص 'چڑ چڑ' کی آواز آتی ہے۔ جانور کا ٹمپریچر 107° تک چلا جاتا ہے۔ زہریلی گیس جب جانور کے خون میں شامل ہوتی ہے تو جانور ٹاکسیمیہ (زہر پورے جسم) میں چلا جاتا ہے اور کچھ ہی گھنٹے میں جانور کی دردناک موت واقع ہو جاتی ہے۔ جن جانوروں کو کبھی ویکسین نہ لگی ہو ان میں اچانک موت واقع ہو سکتی ہے۔ کیونکہ اس مرض کا جب تک پتا چلتا ہے تب تک جراثیم اپنا کام کر چکا ہوتا ہے۔
متاثرہ جانور اگر بچ جائے تو ٹانگ کا متاثرہ حصہ بعد میں پھٹ جاتا ہے نیچے سے کالے رنگ کا انتہائی بدبودار گوشت ظاہر ہوتا ہے جس میں سے بدبودار پانی رس رہا ہوتا ہے۔ یہ سارا حصہ پھر خود ہی جانور کی قوت مدافعت کے باعث جھڑ کے دوبارہ ری جینیریشن کے تحت بحال ہوتا ہے اور مناسب دیکھ بھال کے بعد اس سارے عمل میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔
چوڑے مار کا مرض گائیوں کی تمام نسلوں میں پایا جاتا ہے اور گائے سے ہی اسے شدید لگاؤ ہے۔ مقامی نسلیں ساہیوال چولستانی وغیرہ میں 'ٹانگ کا چوڑے مار' اور فریزن گائیوں میں 'انتڑیوں کا چوڑے مار' کا حملہ شدید نوعیت کا ہوتا ہے۔
اس موزی مرض کی نوعیت کی بناء پر ویکسین پاکستان میں مقامی طور پر بنائی جاتی ہے۔ جو سرکاری طور دستیاب ہے۔ اسکے علاوہ کچھ پرائیویٹ کمپنیاں ویکسین باہر سے امپورٹ کرتی ہے۔ امپورٹڈ ویکسینز مہنگی ہوتی ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ جو جراثیم یہ مرض پیدا کرتا ہے وہ جس فیملی سے تعلق رکھتا ہے اس فیملی کے باقی میمبر اسی مرض سے ملتی جلتی اور بیماریاں پیدا کرتے ہیں جیسے انتڑیوں کا چوڑے مار، پٹاکہ، ٹیٹنس یا چاندنی، ہیمراجک باؤل سنڈروم، بکریوں کی پتے کی بیماری وغیرہ۔ امپورٹڈ ویکسینز میں چوڑے مار کے علاوہ ان سب بیماریوں سے حفاظت کے جراثیم بھی موجود ہوتے ہیں یعنی ایک ویکسین سے ان سب بیماریوں سے حفاظت ملتی ہے۔ کچھ امپورٹڈ ویکسینز جو پاکستان میں دستیاب ہیں وہ یہ ہیں۔
Covexin 10, Bar-Vac 10, Clostrivax, Toxipra S7, Toxipra Plus, Jova-clost- T
اپنے قیمتی جانوروں کو بروقت ویکسین لگوائیں اور پریشانی سے بچیں۔
ڈاکٹر آفتاب احمد
03000285381
آفتاب ویٹرنری کلینک حاصل پور

Address

Hasilpur
63000

Telephone

+923000285381

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Aftab Ahmed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr. Aftab Ahmed:

Videos

Share

Category


Other Veterinarians in Hasilpur

Show All