Memon goat farm

Memon goat farm گائے بکروں سے متعلق معلومات کا تبادلہ مویشی منڈیوں کے احوال جانوروں کی خرید وفروخت
(9)

🎉 بالکل ابھی لیول 3 مکمل کیا ہے اور میں Facebook پر بطور تخلیق کار ترقی جاری رکھنے کیلئے بہت پرجوش ہوں!
13/10/2024

🎉 بالکل ابھی لیول 3 مکمل کیا ہے اور میں Facebook پر بطور تخلیق کار ترقی جاری رکھنے کیلئے بہت پرجوش ہوں!

بکرے بکریاں رکھنے والے دوست 3 ویکسینز لازمی کرلیں 1 ETV  2  PPR 3 CCPP تفصیل پچھلی پوسٹ راؤ عمران بھائی کے شکریہ کے ساتھ...
12/10/2024

بکرے بکریاں رکھنے والے دوست 3 ویکسینز لازمی کرلیں
1 ETV 2 PPR 3 CCPP
تفصیل پچھلی پوسٹ راؤ عمران بھائی کے شکریہ کے ساتھ کی گئی ھے اسمیں پڑھ لیں
جزاک اللہ خیرا

Important vaccines for goatsبکریوں کی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے Vaccination کیا ہے کیوں ضروری ہے اور اسے ...
12/10/2024

Important vaccines for goats

بکریوں کی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے Vaccination کیا ہے کیوں ضروری ہے اور اسے لگانے کا سہی طریقہ کیا ہے:
اسّلام و علیکم پیارے فارمر بھائیوں کہتے ہیں کہ جانور کو بیمار ہونے سے بچانا اس کے بیمار ہونے کے بعد علاج کرنے سے زیادہ آسان کام ہے اسی لئے آج ہم جانوروں کی تین مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکوں یعنی Vaccination کے متعلق بات کریں گے اور دیکھیں گے کہ ویکسینیشن کیا ہے اور کیوں ضروری ہے اور کا بہتر طریقہ کار کیا ہے۔

حفاظتی ٹیکہ Vaccination کیا ہے ؟
انسانوں کی طرح جانوروں میں بھی بہت سی جان لیوا وائرل Viral بیماریاں پائی جاتی ہیں جو اگر ایک جانور کو ہو جائے تو باقی جانوروں میں بھی پھیل جاتی ہیں جن کا علاج ناممکن تو نہیں مگر مشکل ہے اور ان میں جانور کی شرح اموات تباہ کن حد تک زیادہ ہے اور اس وجہ سے فارمر کو بہت زیادہ مالی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے لیکن ان سے بچاؤ ممکن ہے اگر اس بیماری کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جانور کو لگا دیا جائے تو جانور محفوظ رہتا ہے اور اگر خدا نہ خواستہ بیماری کا حملہ ہو بھی جائے تو جانلیوا نہیں ہوتا ۔
حفاظتی ٹیکوں Vaccination کی دو اقسام:
حفاظتی ٹیکے دو طرح کے ہوتے ہیں:
1- زندہ جراثیم والی Live Vaccine
یہ Vaccine بیماری کے زندہ جرثوموں کو اک خاص طریقہ پر کمزور کر کے بنائی جاتی ہے اور بیماری کے خلاف زیادہ اور جلد مدافعت پیدہ کرتی ہے اور عام طور پر اس کی ایک خوراک لمبے عرصے کےلئے کافی ہوتی ہے لیکن بعض حالتوں میں اس کا reaction بھی دیکھا گیا ہے جو علاج کے بعد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
2- مردہ جراثیم والی Killed Vaccine
یہ Vaccine بیماری کے مردہ جرثوموں کے ساتھ بنائی جاتی ہے اور یہ بیماری کے خلاف مدافعت تو پیدہ کرتی ہے لیکن اس مقصد کبلئے اس کی دو خوراکیں درکار ہوتی ہیں جو ایک ماہ کے وقفے سے لگانا ضروری ہوتا ہے عام طور پر اس vaccine کا کوئی reaction دیکھنے میں نہیں آتا۔

بکریوں کی 3 بیماریاں جن کی Vaccine کرنا انتہائی ضروری ہے :
یوں تو دنیا میں بکریوں کی کافی بیماریوں کی Vaccine کی جاتی ہے لیکن ہمارے ملک میں تمام vaccine دستیاب نہیں اس لئے کم از کم 3 خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے لازمی لگانا چاہئے۔
1- انتڑیوں کا زہر Enterotoxemia (ET)
یہ بکریوں اور بچوں کی ایک عام بیماری ہے اس بیماری میں جانور اچانک موت کے مو میں چلا جاتا ہے اور علاج کا وقت بھی نہیں ملتا اس لئے اس کی vaccine کرانا بہت ضروری ہے۔
اس کی vaccine تقریبن ہر جگہKilled vaccine کی شکل میں بنی بنائی دستیاب ہوتی ہے۔ یہ ویکسین 1 ml زیر جلد لگتی ہے اور ایک ماہ بعد اس کی ایک اور خوراک Booster dose لگانا ضروری ہے۔ اس کے بعد ہر 6 مہینے بعد لگانی ضروری ہے۔
اگر گبن بکری کو آخری مہینے میں یہ ویکسین لگا دی جائے تو اس کے پیدہ ہونے والے بچے بھی محفوظ ہو جاتے ہیں اور انکو پیدائش کے فورن بعد اس بیماری سے مرنے کا خدشہ نہیں رہتا پھر ان کو تقریبن 2 مہینےکی عمر میں یہ vaccine لگائی جاتی ہے۔

2- کاٹا یا PPR
یہ بکریوں کی ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے اور اس میں شرح اموات تقریبن 90% تک ہوتی ہے یہ بیماری بہت تیزی سے پھیلتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے فارم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اسی لئے اس کو بکریوں کا طاعون Goat plague بھی کہا جاتا ہے۔ اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ Vaccine ہے۔ خوش قسمتی سے اس کی vaacine آسانی کے ساتھ Live vaccine کی شکل میں ہر جگہ دستیاب ہے جس کو استعمال سے پہلے تیار کرنا ضروری ہے یہ powder کی شکل میں ہوتی ہے اور اس کے ساتھ فراہم کے گئے پانی میں ملا کر تیار کی جاتی ہے یہ 1 ml زیر جلد لگتی ہے اور بچوں کو 3 ماہ کی عمر میں لگائی جاتی ہے اور گبن جانور کو بھی لگتی ہے۔ اس vaacine کی ایک خوراکایک سال سے تین سال کبلئے کافی ہوتی ہے۔

3- پلورو نمونیا یا CCPP
یہ بھی بکریوں کی ایک خطرناک بیماری ہے جس میں جانور کے پھیپڑے متاثر ہوتے ہیں اور اسمیں شرح اموات 80% تک دیکھی گی ہے یہ بیماری بھی تیزی سے پھیلتی ہے اور پورے فارم پر پھیل سکتی ہے اس لئے اس کی ویکسین کرانا بہت ضروری ہے۔ اس کی vaccine بھی آسانی سے killed vaccine کی شکل میں بنی بنائی دستیاب ہے۔ یہ بھی 1 ml زیر جلد لگتی ہے بچوں کو 3 مہینے کی عمر میں لگتی ہے اور گبن جانور کو بھی لگائی جاتی ہے اس vaccine کو ہر 6 مہینے بعد لگانا ضروری ہے۔

ضروری ہدایات براۓ حفاظتی ٹیکہ Vaccination

- حفاظتی ٹیکہ vaccine ہمیشہ صحت مند جانور کو لگایا جاتا ہے اگر جانور بیمار ہو تو اس کا علاج دوا سے کیا جاتا ہے بیمار جانور کی vaccine کرنے سے بیماری کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور جانور کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ لگانے کے 15 سے 20 دن کے اندر جانور کے جسم میں بیماری کے خلاف مدافعت پیدہ ہو جاتی ہے اس لئے وبائی امراض کے زمانے میں خیال رکھیں vaccine ہمیشہ بیماری اپنے علاقے تک پہنچنے سے پہلے مکمل کر لیں۔
- حفاظتی ٹیکے کو ہمیشہ 2 سے 8 ڈگری درجہ حرارت میں سٹور کیا جاتا ہے جس کے لئے فریج کی ضرورت ہوتی ہے اگر کوئی vaccine اس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت پر رکھی جائے تو وہ خراب ہو جاتی ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ vaccine کو فارم یا گھر تک لے جانے کے لئے برف میں رکھنا ضروری ہے۔
- اگر ویکسین پاؤڈر ملا کر اسی وقت تیار کی گئی ہے یعنی Live vaccine ہے تو تیار کرنے کے بعد 3 گھنٹے کے اندر سب جانوروں کو لگا دینی ضروری ہے۔
- ایک ویکسین vaccine کرنے کے بعد 15 دن کے وقفے سے دوسری ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ گبن جانور کو لگایا جا سکتا ہے۔
- حفاظتی ٹیکا ہمیشہ جانور کی کھال میں لگایا جاتا ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ vaccine ہمیشہ نئی سرینج سے لگائیں اور ٹیکہ لگانے کے بعد سرینج کو دوبارہ استعمال نہ کریں ۔
یاد رکھیں احتیاط علاج سے بہتر ہے اس لئے اپنے تمام جانوروں کو کسی قریبی جانور ہسپتال یا ڈاکٹر سے فورن vaccine کرائیں یا پھر خود کریں۔

اللّه پاک ہم سب کے جانوروں کو محفوظ فرمائیں اور کاروبار میں برکت دیں آمین۔
بشکریہ راؤ عمران بھائی

جانور کے لیے مختلف اقسام کے بیماریوں کے لیے ایمرجنسی ادویات اگر اپ بلکل جنگل اور پہاڑی علاقے میں ہو اگر اپ کے جانور کو م...
11/10/2024

جانور کے لیے مختلف اقسام کے بیماریوں کے لیے ایمرجنسی ادویات

اگر اپ بلکل جنگل اور پہاڑی علاقے میں ہو اگر اپ کے جانور کو مسئلہ ہو شہر دور ہو ادویات نہ ملتے ہو تو

جس گائے بھینس کو قبض ہوتو سبز چارہ زیادہ کھلائیں۔ ارنڈی کے بیج کا تیل نکل کر پلائے

جس جانور کو دست لگ جائے اس کو کینو کے خشک چلکے کھلائے ، توڑی، گتا کھلائیں

جس جانور چیچڑ ہو اس کو تمباکو سے رگڑ دے

اگر جانور مٹی کھاتا ہو تو ہڈیوں کو اگ میں گرم کرے، اس سے چورہ بناو اور روزانہ 5 چمچ کھلاو

اگر فارم میں مکھیاں تنگ کرے تو نیم کے پتے کوٹ کر اس کے پانی کا سپرے کرے۔

اگر جانور پیچھا نکالے تو بھنگ کے ادھا کلو پتے لیکر 2 لیٹر پانی میں ابال دے۔ جب ایک کلو رہ جائے تو بھینس کو پلاو۔

اگر کسی جانور کا جگالی بند ہوجائے تو دوسرے جگالی والے جانور کا نوالہ نکال کر اس جانور کو پلائے۔

اگر اپ کے علاقے میں میڈیکل سٹور ہو اور جانوروں کا سٹور نہ ہو تو

مندرجہ ذیل ادویات مندرجہ ذیل امراض میں استعمال کرے

ساڑو کے لیے
لنکومائی سین Lincomycin 600 ملی گرام کے 4 انجکشن 3 دن لگاو
یا
ویلوسف Velocef 500mg انجکشن سرنج کا سرا کاٹ کر تھن میں چڑھا دے

رحم میں پیپ یا انفکشن کے صورت میں
سپٹران ڈی ایس Septron ds کے پانچ پانچ گولیاں روزانہ 5 دن کھلاو

اگر جانور کا چمڑہ زخمی ہو جائے تھن وغیرہ تو
ہائڈروجن پراکسائیڈ Hydrogen peroxide زخم پہ ڈالو پھر Quench یا Dermazin کرم لگاو۔

اگر چمڑے پہ اٹے کے مانند Crust نظر آئے تو
Konaz Shampoo, Awr English lice shampo مکس کرکے جانور پہ لگاو پھر دس منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں

اگر جانور دودھ نہ اتارے یا گھبرا جائے تو Va**um 10 کے پانچ گولیاں صرف ایک دفعہ دے۔

اگر جانور کو اپھار ہوجائے تو Cremafin شربت کے 4 بوتل پلادے

اگر جانور پیچھا نکالے تو Cedate 120ml کا پورا بوتل پلادے

اگر اپ ایسا جگہ رہتے ہو جہاں پنسار کے علاوہ کوئی نہ ہو تو

کھانسی کے صورت میں نوشادر کے 6 گرام کھلاو۔
موک کے صورت میں کیولین Kaolin پلادے

قبض کے صورت میں میگنشم سلفیٹ 200 گرام کھلاکر 200 گرام عام نمک دے

ویٹرنری سٹور سے مندرجہ ذیل ادویات مندرجہ امراض میں استعمال کرے

ساڑو کے لیے
اگر دودھ میں خون اتا ہو تو
Ceftofur sodium
Meloxicam

اگر دودھ میں پٹکی اتی ہو تو
Clotrimazol sulfadizine
Gentamicin
Flunixine

اگر حیوانہ پہ سوج ہو تو
Tylocin Gentamicin
Flunixin

اگر دودھ یکدم ختم ہوجائے تو
Ceftofur sodium 15cc
Gentamicin 20cc

Flunixin 20 cc
3 دن تک

گھل گھوٹو کے لیے
Sulfadimadine 300 cc
Prednisone 10 cc
رگ میں لگاو

چیچڑ کے لیے
IVERMECTIN OR DORMECTIN

ڈی ورمنگ کے لیے

Albendazol
Or
Oxfendazol
Or
Triclabendazol

Or

Oxyclozanide

Or

Fenbendazol

میں کوئی سا ایک دوائی پلاو

جانور کو ہیٹ میں لانے کے لیے
PROGESTERONE 10ML
دس دن کے بعد
Dalmazin 2ml
لگاو

رت موتر جس میں بخار ہو
IMIDOCAR 6 CC skin m
Meprason 20cc

رت موترا جس میں بخار نہ ہو
Sodium Acid Phosphates 100 cc
Or
DayFas, Fosfan 30cc

اگر رت موترا بیکٹریا کے وجہ سے ہو تو
Oxytetracycline 50ml
4 din lagao

اگر تھیلریا کا بخار ہو تو
Buparvocane 20ml
Inron sucrose 20ml

48 hrs k bad repeat karo

اگر لنگڑی کا بخار ہو تو
Florfenicol 25ml
Flunixin 20ml

یا
Oxytetracyclin 50ml
Meloxicam 15ml

روزانہ 4 دن
ڈاکٹر سرتاج احمد

گوٹ فارمنگ بکریاں پالنا انتہائی سادہ آسان اور بابرکت فطرت کے عین موافق پیشہ اور روزگار ھےاور اسلامی اعتبار سے بھی مسنون ...
10/10/2024

گوٹ فارمنگ بکریاں پالنا انتہائی سادہ آسان اور بابرکت فطرت کے عین موافق پیشہ اور روزگار ھے
اور اسلامی اعتبار سے بھی مسنون اور محبوب مشغلہ ھے لیکن اسوقت چند لوگوں نے اسکو انتہائی مہنگا اور مشکل کردیا ھے جسمیں سرفہرست آن لائن فراڈی اور دوسرے مکار فارمی بیوپاریوں نے ایک بکری جو باآسانی منڈی میں مناسب قیمت میں دستیاب ھے اسے تین چار گنا منافع پر بیچنے کی کوشش کرتے ہیں اور عام سی ٹیڈی بکری کو نہ جانے کیسی کوئی ملکہ حسینہ ثابت کرکے نۓ شوقینوں کو برباد کرتے ہیں
عجیب وغریب نام رکھ کر سارے شوق کا ستیاناس کردیا ھے آن لائن ایک تو فراڈیوں نے تماشا مچایا ھوا ھے دوسرے یہ فراڈی فارمر جو ٹرینڈ چل رہا ھو بس سارے ادھر ہی خاک چھاننے میں لگ جاتے ہیں جی کاموری تو پھر ہر بکری کو کاموری کہہ کر سیل کرنا ھے گلابی کی باری آئی تو بکرا پکڑ ناک دکھائیں گے جی گلابی ھے بربری کا شوق چلا تو ہر چھوٹی نسل بری بربری بن گئی پیدائشی لیلوں کے کان ربڑ سے باندھ دیۓ کہ کھڑے کانوں میں پوائنٹس والا بچہ ھے
توبہ ھے عام سا ٹیڈا لاکھ لاکھ روپے میں بیچنے کی کوشش کرتے ہیں
انکی دیکھا دیکھی ایک تماشا لگا ھوا ھے ساری مارکیٹ خراب کرکے رکھ دی ھے اور کبھی بامر مجبوری منڈیوں میں مال بیچنے اترتے ہیں تو عقل ٹھکانے آجاتی ھے
میری تو سب دوستوں سے گذارش ہیکہ کوشش کریں اپنی قریبی منڈیوں سے مال خریدیں بہت سے گھریلو لوگ مال اچھا لاتے ہیں پلا ھوا منڈیوں میں ان ضرورت مندوں کی حوصلہ افزائی کریں جو خدمت کرتے ہیں نہ کہ ویڈیو ایڈیٹروں سے
باقی آپ کی مرضی ہر بندہ خود مختار اور ہوشیار ھے
جزاکم اللہ خیرا
صداۓ دل
محمدعلی میمن 7M

08/10/2024

میرے تازہ ترین فالوورز کا شکریہ! مجھے آپ کے شامل ہونے پر بہت خوشی ہے! Mirza Usman, Muzammil Dildar, Umair Ameen, Bilawal Hussain S R, Sajjad Khand, Shafqat Hussain Soofiani, Fahad Fahad, Abu Abdullah, Mohammad Harris Suleman, نوشیر ریاض راٹھور, Muhamad Farooq, Asif Ali, Baber Shahzad, Muzafar Khan, Ditlamelo Morgan Seitiketso, Shams Ud Din

08/10/2024

سب سے زیادہ انگیج رہنے والا ممبر بننے اور میری ہفتہ وار انگیجمنٹ لسٹ میں شامل ہونے کا شکریہ! 🎉 Ramzan Khan, Umar Umardraz Draz, Malik Abbas, Tariq Bhatti, Yar Mera Foji, Sher M Chandio, Mubbashir Ansari, Muhammad Abubakar, Saeed Shah S, Itz Mansoor, Shahbaz Khan, Abdul Waheed Waheed, Muhammad Usman, Zeshan Ali, Sameer Kashmiri, Baber Shahzad, Imran Ali, Amanullah Amanullah, UmEr JuTt, Malik Nasir Shahenti Nasir, Niaz Khan

گوٹ فارمنگ"رزق حلال کے حصول اورغربت کے خاتمے کا بھترین ذریعه ھے"میرے دیس کے لوگوں میںمویشی پالنے کا ذوق اور شوقبھرپور ان...
07/10/2024

گوٹ فارمنگ"
رزق حلال کے حصول
اور
غربت کے خاتمے کا
بھترین ذریعه ھے"

میرے دیس کے لوگوں میں
مویشی پالنے کا ذوق اور شوق
بھرپور انداز میں موجود ھے
تو پهر اس شوق سے فائده
اٹھا کر ہم اپنے دیس سے غربت
کا خاتمه کرسکتے ھیں
انتہائی آسان اور کم خرچ تجاویز
میں نے شیئر کی ھیں
"بابرکت آسان روزگار "
کے عنوان سے قسط وار
ان پر عمل کریں اور دوسروں کو
بتائیں تھوڑے ہی عرصے میں
آپ اس مسنون پیشہ کے
نتائج دیکھیں گے
اسی طرح میں دیگر دوستوں سے
بھی اپیل کرتا ھوں جو
گوٹ فارمنگ سے وابستہ ھیں
اپنے تجربات اور آسان ٹوٹکے
لازمی شیئر کیا کریں
تاکه سب کا بھلا ھو
باعزت روزگار کے ذریعہ
افلاس اور غربت کا خاتمہ ھو
اور ھر چہرے پر خوشیاں
عیاں ھوں
آج دنیا اپنے ذوق کے پیشے
اختیار کرکے ترقی کر رھی ھے
اور ہم تنزل کی طرف جارہے ھیں
کسی کو الزام دینے سے بہتر
ہیکہ ہم اپنے پاؤں پر کھڑے
ھوجائیں
بکرے اور بکریاں پالنا
غربت کے خاتمے کا بھترین
سبب ھے
ھمت کرو ایک بکرے یا بکری
سے آغاز کرو
بھائی ھم بھی کوئی جدی پشتی
فارمر نھیں ھیں
ایک بکرے سے آغاز کیا
آج آپ دوستوں کو بھی یھی
مشورے دیتا ھوں
تجربه خود ھوجاۓ گا
سب سیکھ جاؤ گے
میرا مخلصانه مشوره
اچھا لگے تو دعا کردینا
آپ کا مخلص
محمد علی میمن 7M
میمن گوٹ فارم"

بکروں کو خصی کروانے کیلۓ مناسب موسم کونسا ھےکتنی عمر میں بکرے کو خصی کروانا چاہیۓ جس سے اسکا چہرہ بارعب رھے???تجربہ کار ...
05/10/2024

بکروں کو خصی کروانے کیلۓ مناسب موسم کونسا ھے
کتنی عمر میں بکرے کو خصی کروانا چاہیۓ
جس سے اسکا چہرہ بارعب رھے???
تجربہ کار دوست حاضری لگائیں

کبھی کبھار ایسا حسن اتفاق قدرت کی طرف سے ھوجاتا ہے کہ بندہ بے اختیار شکر الحمدللہ کہہ اٹھتا ھےنسل میں پورا حسن میں باکما...
03/10/2024

کبھی کبھار ایسا حسن اتفاق قدرت کی طرف سے
ھوجاتا ہے کہ بندہ بے اختیار شکر الحمدللہ کہہ اٹھتا ھے
نسل میں پورا حسن میں باکمال رنگت بے مثال
ماں باپ کا نام بھی روشن کر جاتے ہیں کچھ بچے
چاہے وہ بچے انسان کے ھوں یا جانور کے
کماؤ پت بن کے دکھادیتے ہیں

02/10/2024

میرے نئے ٹاپ فینز کا تہہ دل سے شکریہ! ‏💎‏ Liaquat Gunj, Imran Ali, Aziz Ur Rehman Mughal, Zeshan Ali

ہماری کمیونٹی میں ان کا استقبال کرنے کیلئے کمنٹ کریں، @ٹاپ فینز

سندھ کی مشہور ومعروف بکری کی نسل جو گذرتے ایام کے ساتھ نایاب هوتی جارہی ہےاس نسل کی اصل اب کم ره گئی ہیںالبتہ نقل سے منڈ...
02/10/2024

سندھ کی مشہور ومعروف
بکری کی نسل جو گذرتے ایام کے ساتھ نایاب هوتی جارہی ہے
اس نسل کی اصل اب کم ره گئی ہیں
البتہ نقل سے منڈیاں بھری پڑی ہیں
جی ہاں یہ ہے " کاموری " نسل
لمبے کان بل کھاتے سینگ سیدھی کمر
مضبوط باڈی اسکور دودھ میں بہترین
افزائش نسل میں بھی اچھی قوت مدافعت سے بھرپور
حسن اور رنگت بھی میرے رب کی قدرت کا شاہکار
اب ہر بڑے کان اور اجرک سرخ رنگ کی
یا ابلق اور کتہئی رنگ کو کاموری کہا جانے لگاهے
اور اصل کاموری بهی ڈالر کی طرح قیمت
اور مالیت میں اونچی پرواز کر رہی ہے
اور اب یہ نسل خلیجی ریاستوں میں کثیر تعداد میں پرواز کر کے پہونچ چکی هے
اور آج دنیا میں سب سے قیمتی اور نایاب سمجھی جانے والی " حجازی بکری " اسی کی کراس ھے
روک سکو تو روک لو
کاموری بکری روک لو
دودھ میں حسن میں قیمت میں لاثانی هے
انشااللہ عنقریب اسکی
خصوصیات پر خصوصی گفتگو کریں گے
جزاکم اللہ خیرا
والسلام
تحریر:
محمد علی میمن 7M

01/10/2024

میرے تازہ ترین فالوورز کا شکریہ! مجھے آپ کے شامل ہونے پر بہت خوشی ہے! Shahbaz Mahmood, Mati UR Rahman, Abdal Hayder Abdal, Haideri Malang, Mohsan Mahmood Ch, Imran Waris Khokhar, Naseem Quriashi, Muhammad Usman, Muddesr Ghouri, Zia Ur Rehman Manuk, Burhan Afzal Burhan Afzal, Tariq Bhatti, Hafeez Bhatti, لتیپ بلوچ کیچ, Aqeel Ahmad, Alishan Tariq, Mohammad Gul Khan, Ahmad Sher, Yar Mera Foji, Saqlain Loona, Khaleem Sumalani, Sami Haider, Zaheer Abbas, AdnanAslam Rahu, Sirf Tum, M Ibrahim, Umarbacha Umarbacha, Ahmad Khan, Asim Jan, Ch Waqar, Malik Abbas Ghanjera, جہانگیرچیمہ جہانگیرچیمہ, Rao Waseem, Mahar Afzal, Abdul Ghaffar Abdul Ghaffar, Sami Qureshi, Muhmmad Ashfaq, Asif Ali, M Jamal Khan, Iftikhar Yousaf, Molvi Ishaq

01/10/2024
30/09/2024

سب سے زیادہ انگیج رہنے والا ممبر بننے اور میری ہفتہ وار انگیجمنٹ لسٹ میں شامل ہونے کا شکریہ! 🎉 Zeshan Ali, Ayaan Ali, Abdul Waheed Waheed, الشیخ اطہر اطہر, Muhammad Shahbaz, Razid Khan Razid, Alishan Tariq, Ramzan Khan, Imran Ali, Malik Nasir Shahenti Nasir, Muhammad Abubakar, Arham Sajjad Aarbi, UmEr JuTt, Umar Umardraz Draz, Ghulam Yasin Bhatti, Abu Bakar, Itz Mansoor, Munwar Gujjar, اچھی باتیں, Muhammad Ali, Mubbashir Ansari, Zubair Kandhro, Saeed Shah S, Aziz Ur Rehman Mughal

مع میمن کیٹل فارم – میں اسٹریک پر ہوں! میں لگاتار ‏2‏ مہینوں سے ان کا ٹاپ فین ہوں۔ 🎉
27/09/2024

مع میمن کیٹل فارم – میں اسٹریک پر ہوں! میں لگاتار ‏2‏ مہینوں سے ان کا ٹاپ فین ہوں۔ 🎉

بری اور بربری بکریاں"اس جہاں فانی میں شوق اور رنگ مزاج اور پسند انسان کی بدلتی رھتی ھےکبھی کاموری کا شوق کبھی گلابی تو ک...
25/09/2024

بری اور بربری بکریاں"
اس جہاں فانی میں شوق اور رنگ
مزاج اور پسند انسان کی بدلتی رھتی ھے
کبھی کاموری کا شوق کبھی گلابی تو کبھی پٹیری تو کبھی ٹاپڑی اور ٹیڈی تو کہیں مکھی چینی تو کہیں ناچی اور بیتل کے شوقین اور ھررنگ و نسل کا اک دور چلتا ھے
آجکل شوقینوں کا شوق بری اور بربری نسل کی بکریوں کے گرد گھوم رھا ھے
بری یا بربری نسل کی بکریاں جنگلات اور ریگستانی خطوں سے شہری اور دیہی علاقوں کی طرف آئی ھیں یہ نسل در اصل پورے کرۂ ارض پر عرب وعجم میں معمولی شباھت کے فرق کے ساتھ پائی جاتی ھے افریقہ اور عربستان میں بھی اسکی کئی اقسام موجود ھیں البتہ ھمارے اس خطے میں بھی قریبا پانچ اقسام پائی جاتی ھیں اور اب ٹیڈی نسل کی مختلف بکریوں سے اختلاط کے بعد یہ نسل بھی کافی حد تک مخلوط ومتأثر ھوچکی ھے
بنیادی طور پر ماھرین نے اسکی پانچ اقسام بیان کی ھیں جو کہ سندھ بلوچستان اور پنجاب میں پائی جاتی ھیں
اسکی ھر نسل میں چند باتیں قدرے مشترک ھیں کھڑے کان درمیانہ قد اور افزائش کی شرح
باقی اختلافی امور گردن کی لمبائی اور کوتاھی
چہرے اور ماتھے کی بناوٹ
رنگت اور اٹھان میں کچھ تفریق وتقسیم ھے
جسکو سمجھنے اور سمجھانے کیلۓ عنقریب اگلی پوسٹ کی جائیگی
جب تک کے لۓ اجازت
آپکا اپنا
محمدعلی میمن 7M

پیج کولائک شیئر لازمی کریں
شکریہ

25/09/2024

میرے تازہ ترین فالوورز کا شکریہ! مجھے آپ کے شامل ہونے پر بہت خوشی ہے! Riaz Goraya, Waseem Akhtar, Arham Sajjad Aarbi, Shahbaz Khan, Malîk Shahîd Alî, Raheem Khan, Abdul Waheed Waheed, Niaz Khan, M Adil Zaka, RaNa Ihsan UL Haq, Zeeshan Soomro, NümbèrDàr Ãmêêr Håîdêr, Murad Ali Baloch, Ahsan Ali, Malik Sanaullah Bohar, Muhmmad Shahzaib, Amanullah Amanullah, Khan Khan, الشیخ اطہر اطہر, Hamad Khan, Ehsan Ullah Maken, Munwar Gujjar, Muhammad Usman, Rana Habib, Abdur Rahman, M Imranjameel M Imranjameel, Drhamza Gujjar, Aliyan Khan, Sardar Umer Sardar Umer, Usman Khan, Muhammad Awais Gujjar, Abdullah Feroz, Muhammad Asif, Manzoor Ahmad, Mdk Khan Mdk Khan, Samander Khan Niazi, Muhammad Usman, Nabeel Gujjar Gujjar, Orhan Mustafa, Zahid Iqbal Khaqani, Rai Iftkhiar, Ajmal Rajpoot, Rizwan Aziz, صوفی برکت علی باجوہ, Shahzad Ali, Faisal Iqbal

Address

جمیل میمن سوسایٹی نزد سپرہایی وے کراچی
Karachi

Telephone

+923212839899

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Memon goat farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Veterinarians in Karachi

Show All