Advanced Pet Care, Lahore

Advanced Pet Care, Lahore We care for all your pets! One stop solution for all your Petty needs!
(7)

30/11/2016

بالوں کے بغیر بلیوں کی بات ہم نے کر لی۔ چھوٹے بالوں والی اور لمبے بالوں والی بلیوں کی سب سے اچھی مثالوں (بالترتیب پرشین اور ایگزوٹک شارٹ ہیئر) پر ہم نے پہلے ہی بات کر لی ہے۔ اس کے علاوہ بالوں کے حساب سے کچھ مشہور پالتو بلیوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔۔۔

چھوٹے بالوں والی بلیاں:
برٹش شارٹ ہیئر ()
امریکن شارٹ ہیئر ()
ابیسینین ()
سکوٹش فولڈ ()
سیامیز ()
درمیانے بالوں والی بلیاں: ٹرکش وین، امریکن وائر ہیئر، بنگال
لمبے بالوں والی بلیاں: مین کون، نارویجین فورسٹ کیٹ، برمین، ٹرکش انگورا، ریگ ڈول

28/10/2016

Timeline Photos

24/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 11)
لمبے اور چمکدار بالوں والی بلیوں کو تو سبھی پسند کرتے ہیں۔ لیکن اپنی غیر معمولی شکلوں، الرجی کم کرنے کی خاصیت، صفائی کی کم ضرورت اور نایاب ہونے کی وجہ سے آج کل بغیر بالوں والی بلیوں (Hairless Cats) کو بھی دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ ان بلیوں میں سب سے مشہور بلی سفنکس (The Sphynx) ہے، جس کا تعلق کینیڈا سے ہے۔ یہ ایک درمیانے قد کاٹھ والی بلی ہے۔ اس کی کے جسم پر بہت ملائم بال ہوتے ہیں، جو بچوں میں تو شائد نظر آ جائیں، لیکن جیسے جیسے اس کی عمر بڑھتی ہیں، یہ بال کم ہوتے ہوتے غائب ہو جاتے ہیں۔ یہ بلی بہت ہی دوستانہ اور وفا دار مزاج رکھتی ہے اور مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ یہ بچوں کے ساتھ اور پالتو جانوروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتی ہے۔ یہ عام طور پر بیمار نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ اس کے بال بہت کم گرتے ہیں اور صفائی کی ضرورت بھی کم ہوتی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لئے بھی بہتر ہے، جنہیں بلیوں سے الرجی ہے۔ اس کا ایک مسلہ یہ ہو سکتا ہے کہ کافی آوازیں نکالتی ہے، خاص طور پر رات کو۔۔۔
اس کے علاوہ بالوں کے بغیر بلیوں کی کچھ اور مثالوں میں بام بینو (The Bambino)، ڈان سکؤے (The Donskoy)، من سکن (The Minskin)، یوکرینین لیوکؤی (The Ukrainian Levkoy)، اور پیٹربالڈ (The Peterbald) شامل ہیں۔

23/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 10)
قد کاٹھ کی بات ہو گئی، اب چلتے ہیں رنگ کی طرف۔۔۔ پالتو بلیوں میں تقریباً ہر رنگ پایا جاتا ہے، اوریہ رنگ مل کے مختلف قسم کے ڈیزائن بناتے ہیں۔ بلیوں میں 100 سے زیادہ رنگ اور ڈیزائن پائے جاتے ہیں، جن میں ایک رنگ والی، دو رنگوں والی اور تین رنگوں والی بلیاں شامل ہیں۔ اکثر اوقات ایک ہی نسل کی بلیاں بھی مختلف رنگوں میں آتی ہیں اور ہر رنگ اپنی جگہ خوبصورت ہوتا ہے۔ اس لئے یہ صرف آپ کی ذاتی پسند ناپسند پہ منحصر ہے کہ آپ کس رنگ کی بلی کو ترجیح دیتے ہیں، اور یہ بھی کہ آپ کو کس رنگ کی بلی آسانی سے مل سکتی ہے۔ زیادہ تر لوگ سفید، سیاہ یا نیلگوں بھورے رنگ کو پسند کرتے ہیں ۔
نوٹ: اگر آپ کو یا آپ کے گھر میں کسی کو بلیوں سے الرجی ہے تو ہلکے رنگ والی بلیوں کو ترجیح دیں۔

22/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 9)
ہم نے چھوٹی بلیوں میں سے ایک بلی سنگاپورہ (The Singapura) اور بڑی بلیوں میں سے مین کون (The Maine C**n) کے بارے میں بات کی۔ اگر آپ ان دونوں کے علاوہ کوئی چھوٹی یا بڑی بلی لینا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل بلیوں میں سے کسی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان کے بارے میں تفصیلات آپ کو انٹرنیٹ پر آرام سے مل جائیں گی، یا پھر آپ ہم سے پوچھ سکتے ہیں۔
چھوٹے سائز کی بلیاں:
منچ کن (The Munchkin)
سیامیز (The Siamese)
کورنش ریکس (The Cornish Rex)
اورینٹل (The Oriental)
امیریکن کرل (The American Curl)

بڑے سائز کی بلیاں:
سائبیرین (The Siberian)
ساوانہ (The Savannah)
ریگ ڈول (The Ragdoll)
نارویجین فاریسٹ کیٹ (The Norwegian Forest Cat)

21/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 8)
چھوٹی بلیوں کی بات تو ہو گئی، چلیں آج آپ کو بڑے سائز کی پالتو بلیوں میں سے ایک سے ملواتے ہیں۔ اگر آپ بڑی بلیوں کو پسند کرتے ہیں تو امریکی بلی مین کون (Maine C**n) آپ کے لئے بہترین انتخاب ہو سکتی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی پالتو بلیوں میں سے ایک ہے اور اس کا وزن 18 پاؤنڈ (آٹھ کلو سے زیادہ) تک ہو سکتا ہے۔ اپنے بڑے قد کاٹھ کے باوجود یہ بہت ہی دوستانہ، بردباد اور خاموش مزاج والی بلی ہے۔ مزید یہ کہ اس کا رویہ بچوں کے ساتھ اور اگر آپ نے گھر میں دوسرے پالتو جانور رکھے ہوئے ہیں تو ان کے ساتھ بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔ اس لئے جن گھروں میں بچے ہیں، یا کوئی پالتو جانور ہیں، یہ ان کے لئے بہترین بلی ہے۔ مین کون مختلف رنگوں میں دستیاب ہے، جن میں کالا، سنہری، بھورا اور سفید رنگ شامل ہیں۔ آپ کو اس بلی کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ ہاں اس بلی میں صحت کے کچھ مسائل ہو سکتے ہیں، اس لئے بہتر یہی ہے کہ آپ اس کا تکافل یا انشورنس کروا لیں۔ اس کے علاوہ اس بلی کے بال کافی جھڑتے ہیں اور اگر کسی کو بلیوں سے الرجی ہے تو یہ اس کے لئے بہتر نہیں ہے۔

20/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 7)
اگر آپ چھوٹی بلیوں کو پسند کرتے ہیں تو چلیے آج آپ کو دنیا کی سب سے چھوٹی بلی سے ملواتے ہیں۔ سنگاپور سے تعلق رکھنے والی سنگاپورہ (Singapura) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کی سب سے چھوٹی پالتو بلی ہے، جس کا وزن صرف 4 سے 8 پاؤنڈ (تقریباً پونے دو سے ساڑھے تین کلو) کے درمیان ہوتا ہے۔اس بلی کو ڈرین کیٹ (Drain Cat) بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے جسم کے بال چھوٹے، پتلے اور ملائم ہوتے ہیں، جبکہ جسم کا رنگ بھورا ہوتا ہے۔ یہ بہت دوستانہ، وفا دار اور خاموش مزاج رکھنے والی بلی ہے۔ اس کا علاوہ اس کا رویہ بچوں کے ساتھ اور دوسرے پالتو جانوروں کے ساتھ بھی دوستانہ ہوتا ہے۔ ان سب خصوصیات کی وجہ سے یہ گھر میں رکھنے کے لئے ایک بہترین بلی سمجھی جاتی ہے۔ صرف یہی نہیں، اس بلی میں صحت کے مسائل بہت ہی کم ہوتے ہیں، اس کے بال بہت زیادہ نہیں گرتے اور اس کی زیادہ گرومنگ (صفائی ستھرائی) کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ لہٰذا اگر آپ کو چھوٹی بلیاں پسند ہیں تو یہ بلی آپ کے لئے بہترین ہے۔ صرف ایک مسئلہ یہ ہو سکتا ہے کہ یہ بلی ان لوگوں کے لئے بہتر نہیں ہے، جو بلیوں سے الرجی کا شکار ہیں۔

19/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 6)
جب آپ نے یہ فیصلہ کر لیا ہےکہ آپ کے گھر والوں کے لئے کس قسم کی بلی اچھی رہے گی تو چلیے کچھ اور سوالات کی طرف چلتے ہیں، جو آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد کریں گے کہ آپ کو کون سی بلی خریدنی چاہئے۔ جیسے:
مجھے بڑی بلی خریدنی چاہئے یا چھوٹی؟
پالتو بلیوں کے قد کاٹھ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتے ہیں۔ کچھ اتنی بڑی ہوتی ہیں کہ ان کو دیکھ کر چھوٹے شیر یا چیتے کا گمان ہوتا ہے، جبکہ کچھ اتنی چھوٹی ہوتی ہیں کہ چوہے سے تھوڑی ہی بڑی لگتی ہیں۔ تو آپ کے لئے کس سائز کی بلی بہتر رہے گی؟ یہ آپ کی ذاتی پسند اور آپ کے پاس موجود جگہ پر منحصر ہے۔ اگر آپ ایک چھوٹے سے گھر یا کمرے میں رہتے ہیں اور آپ کی پاس تھوڑی جگہ ہے تو آپ کے لئے چھوٹی بلی بہتر رہے گی۔ اس لے مقابلے میں اگر آپ کا گھر کافی بڑا ہے تو آپ بڑے سائز کی بلی بھی آرام سے رکھ سکتے ہیں۔ اگر ذاتی پسند کی بات کریں تو بہت سے لوگ چھوٹی بلیوں کو پسند کرتے ہیں، لیکن ان لوگوں کی بھی کمی نہیں جو بڑی شیر نما بلیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

18/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 5)
دونوں ایگزوٹک شارٹ ہیئر اور پریشین دنیا کی سب سے اچھی پالتو بلیوں میں سے ہیں۔ لیکن اگر آپ ان میں سے کوئی بلی رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ باتوں کا خیال رکھنا چاہیے:
1۔ ان دونوں بلیوں میں صحت کے مسائل عام ہیں۔ اس لئے اگر آپ کے پاس ان میں سے کوئی بھی بلی ہے، یا آپ لینا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے بہتر یہ ہے کہ آپ اس کاتکافل یا انشورنس کروا لیں۔ اس سے فائدہ یہ ہو گا کہ اگر بلی بیمار ہوتی ہے تو آپ کو اس کے علاج کے لئے پیسے نہیں خرچنے پڑیں گے، بلکہ یہ پیسے آپ کو انشورنس یا تکافل کمپنی سے مل جائیں گے۔ (نوٹ: تکافل بھی ایک طرح کی انشورنس ہی ہے، لیکن اس میں سے وہ چیزیں نکال دی گئی ہیں جن کی وجہ سے انشورنس کو اسلام میں حرام سمجھا جاتا ہے۔ چنانچہ یہ ایک قسم کی حلال انشورنس ہے، جو آج کل پاکستان سمیت بہت سے اسلامی اور غیر اسلامی ملکوں میں بہت مقبول ہو رہی ہے۔)
2۔ ان دونوں بلیوں کے بال مسلسل جھڑتے رہتے ہیں۔ اس لئے آپ کو ان کی اور گھر کی صفائی کا خصوصی خیال رکھنا پڑے گا۔
3۔ اگر آپ کو یا آپ کر گھر میں سے کسی کو بلیوں سے الرجی ہے، تو آپ کو ان دونوں میں سے کوئی بھی بلی نہیں رکھنی چاہیے۔ اس صورت ہیں آپ کون سی بلیاں رکھ سکتے ہیں؟ اس پر ہم آگے جا کر بات کریں گے۔

17/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 4)
ہم نے دیکھا کہ پرشین (Persian) اور ایگزوٹک شارٹ ہیئر (Exotic Shorthair) بہت حد تک ملتی جلتی نسلیں ہیں۔ لیکن ایگزوٹک شارٹ ہیئر کی ایک خصوصیت جو اسے پرشین سے ممتاز کرتی ہے، وہ ہے اس کا دوسرے پالتو جانوروں اور بچوں کےساتھ اس کا دوستانہ اور برداشت کرنے والا رویہ۔۔۔ یہ ایک بہت یہ زبردست پالتو بلی ہے اور پرشین کی نسبت تھوڑی چست بھی ہے۔ یہ بچوں کے ساتھ کھیلنا پسند کرتی ہے اور دوسرے پالتو جانوروں کے ساتھ بہت اچھا برتاؤ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹے بال ہونے کی وجہ سے اس کا خیال رکھنا پرشین کے مقابلے میں آسان ہے۔ اسی لئے کبھی کبھی اس "سست آدمی کی پرشین" بھی کہا جاتا ہے۔
اگر آپ کر گھر میں بچے ہیں، یا پالتو جانور ہیں اور آپ کے پاس روزانہ اپنی بلی کے بالوں وغیرہ صفائی کرنے کے لئے وقت نہیں ہے تو میرے خیال میں ایگزوٹک شارٹ ہیئر آپ کے لئے بہتر رہے گی۔ اس کے مقابلے میں اگر آپ کے گھر میں دوسرے پالتو جانور یا بچے وغیرہ نہیں ہیں اور آپ اپنا زیادہ تر وقت اپنی بلی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں، تو پھر آپ پرشین لے سکتے ہیں۔

16/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 3)
اس معاملے پر مزید روشنی ڈالنے کے لئے چلیں آج آپ کا تعارف دنیا کی دو سب سے مشہور اور بہترین سمجھی جانے والی بلیوں سے کرواتے ہیں۔ ان کے نام پرشین (Persian) اور ایگزوٹک شارٹ ہیئر(Exotic Shorthair) ہیں۔ پرشین تو ایران سے تعلق رکھنے والی کافی پرانی اور مشہور بلی ہے، اس لئے امید ہے آپ میں سے اکثر لوگ اس کے بارے میں جانتے ہوں گے۔ جبکہ ایگزوٹک شارٹ ہیئر ایک دوغلی نسل ہے، جو پرشین اور ایک امریکی بلی امریکن شارٹ ہیئر (American Shorthair) کے ملاپ سے وجود میں آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایگزوٹک شارٹ ہیئر کے صرف جسم پر بال پرشین سے چھوٹے ہیں، ورنہ اس کی زیادہ تر خصوصیات پرشین سے ملتی جلتی ہیں۔
یہ دونوں درمیانے قد کاٹھ (سائز) والی بلیاں ہیں، اور ان کے جسم اور سر کی ساخت بھی ایک جیسی ہے۔ یہ دونوں مختف رنگوں میں مل جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دونوں ہی وفادار، دوستانہ اور خاموش طبیعت کی حامل ہیں۔ ان کی انہی خصوصیات کی وجہ سے یہ گھروں میں رکھنے کے لئے زبردست سمجھی جاتی ہیں، کیونکہ ان کا رویہ سب کے ساتھ اچھا ہوتا ہے اور یہ بہت زیادہ شور مچا کر گھر والوں کو تنگ بھی نہیں کرتیں۔

15/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 2)

اپنے لئے بلیوں کی کسی بھی نسل کا انتخاب کرنے سے پہلے آپ کو اس قسم کے سوالات پر غور کرنا چاہیئے:
1۔ میرے خاندان کے لئے کون سی نسل کی بلی ٹھیک رہے گی؟
2۔ اگر میرے گھر میں بچے ہیں تو ان کے ساتھ کس نسل کی بلی ٹھیک رہے گی؟
3۔ اگر میرے گھر میں پہلے کوئی پالتو جانور ہیں تو ان کے ساتھ کون سی نسل کی بلی کا رویہ بہتر ہو گا؟
مثال کے طور پر اگر آپ کے گھر میں بہت سے افراد ہیں تو آپ کو کسی ایسی بلی کا انتخاب کرنا چاہئے جس کا رویہ دوستانہ ہو اور وہ زیادہ شور (خاص طور پر رات کو) نہ کرتی ہو ۔ اگر آپ کے گھر میں بچے ہیں تو آپ کو ایسی بلی کا انتخاب کرنا چاہئے، جو برداشت کرنے والی ہو اور بچوں کے ساتھ جس کا رویہ بہتر ہو تاکہ وہ بچوں کو کسی بھی حالت میں نقصان نہ پہنچائے۔ اسی طرح اگر آپ نے گھر میں پہلے سے کچھ پالتو جانور رکھے ہوئے ہیں تو اس بات کا بھی خیال رکھنا پڑے گا کہ جو بھی بلی خریدیں، اس کا رویہ آپ کے دوسرے پالتو جانوروں کے ساتھ بہترین ہواور وہ ان کے ساتھ آسانی سے رہ سکے۔

14/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 1)
آپ کو بلیاں بہت پسند ہیں اور آپ ایک بلی خریدنا چاہتے ہیں؟ زبردست! لیکن ایک پالتو جانور خریدنا بازار سے کھلونا خریدنے جیسا بالکل نہیں ہے۔ پالتو جانور، خاص طور پر بلیاں آپ کے گھر کا ایک فرد ہوتی ہیں۔ اس لئے آپ کو ایسی بلی خریدنی چاہئے، جو آپ کے لئے اور آپ کے گھر والوں کے لئے بہترین ہو۔ پالتو بلیوں کی بہت سی اقسام ہیں، جن میں سے آپ کوئی بھی چن سکتے ہیں۔ ہر سائزکی بلیاں مختلف رنگوں اور خوبیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ لیکن ان میں سے آپ نے اپنے لئے بہترین بلی کا انتخاب کیسے کرنا ہے؟ اس کے لئے ہم نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہم مختلف سوالوں پر گفتگو کرتے ہوئے آپ کو ایک بہترین بلی منتخب کرنے میں مدد کریں گے۔ پاکستان میں یہ اس قسم کی پہلی کوشش ہے۔ امید ہے آپ اسے پسند کریں گے اور اپنے دوستوں کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں گے۔

12/10/2016

جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے
وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے
اگر خوں کم بنے، بلغم زیادہ
تو کھا گاجر، چنے ، شلغم زیادہ
جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا
اگر ضعف جگر ہے کھا پپیتا
جگر میں ہو اگر گرمی کا احساس
مربّہ آملہ کھا یا انناس
اگر ہوتی ہے معدہ میں گرانی
تو پی لی سونف یا ادرک کا پانی
تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے
تو فوراََ دودھ گرما گرم پی لے
جو دکھتا ہو گلا نزلے کے مارے
تو کر نمکین پانی کے غرارے
اگر ہو درد سے دانتوں کے بے کل
تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مَل
جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس
تو مصری کی ڈلی ملتان کی چوس
شفا چاہیے اگر کھانسی سے جلدی
تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی
اگر کانوں میں تکلیف ہووے
تو سرسوں کا تیل پھائے سے نچوڑے
اگر آنکھوں میں پڑ جاتے ہوں جالے
تو دکھنی مرچ گھی کے ساتھ کھا لے
تپ دق سے اگر چاہیے رہائی
بدل پانی کے گّنا چوس بھائی
دمہ میں یہ غذا بے شک ہے اچھی
کھٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھلی
اگر تجھ کو لگے جاڑے میں سردی
تو استعمال کر انڈے کی زردی
جو بد ہضمی میں تو چاہے افاقہ
تو دو اِک وقت کا کر لے تو فاقہ

30/09/2016

ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سرکوں میں پائے جانے والے ایسٹک ایسڈ کے نتیجے میں چوہوں میں خراب کولیسٹرول کی سطح میں کمی آئی۔ اسی طرح ایک جاپانی تحقیق کے مطابق روزانہ کچھ مقدار میں سیب کا سرکہ استعمال کرنے سے لوگوں میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔ سیب کا سرکہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں موجود ایسٹک ایسڈ خوراک کی خواہش کم کرکے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے خیال میں یہ سرکہ جسم کے نظام ہاضمہ کو بھی تیز کرتا ہے جس کے نتیجے میں دوران خون میں بہت کم کیلوریز باقی رہتی ہیں۔ سیب کے سرکے کی کچھ مقدار کو پینا بلڈ شوگر لیوم کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں پر ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دو چائے کے چمچ سیب کا سرکہ سونے سے قبل پینے سے صبح گلوکوز کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

15/09/2016

تھائی لینڈ کے جانوروں کے ڈاکٹروں (Veterinarians) نے 10 سالہ ایناکونڈا سانپ کا کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اس کے دل کے قریب سے ایک بڑے ٹیومر کو نکال لیا۔ اس بڑے آپریشن کے لئے سانپ کو سات گھنٹے تک بے ہوش رکھا گیا۔۔۔

11/09/2016

ذبح کرنے کا اسلامی طریقہ: دونوں طرف کی شاہ رگوں (Jugular Veins) اور کیروٹڈ آرٹریز (Caroted Artries) کے علاوہ خوراک اور سانس کی نالی کو کٹنا چاہیے۔۔۔ جب کے ریڑھ کی ہڈی اور اس میں موجور حرام مغز کو محفوظ رہنا چاہیے، تاکہ دل دھڑکتا رہے اور سارا خون نکل جائے۔۔۔
سائنسی لحاظ سے دیکھا جائے تو سارا خون نکالنے سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر جانور میں کوئی بیماری ہے، تو خون کے ساتھ ساتھ اس بیماری کے جراثیم بھی نکل جاتے ہیں اور یہ بیماری گوشت کھانے والے لوگوں میں نہیں پھیلتی۔۔۔ :)

06/09/2016

This Poor Dog Was Wasting Away And Turning To Stone, Until A Kind Woman Found Her... :)

05/09/2016

پنجاب یوریل (Urial) کے اس میمنے کے ٹخنے (fetlock) کے جوڑ میں جھکاؤ آیا ہوا ہے اور اس کی آنکھ سے بہت زیادہ مواد نکل رہا ہے۔اس بات کی ابھی تک تشخیص نہیں کی جا سکی کہ اس معصوم بھیڑ کے بچے کی یہ حالت کسی معدنی کمی (mineral deficiency) کی وجہ سے ہے یا پھر کسی وائرل انفیکشن کی وجہ سے۔۔۔ یہ ایک ہی ہفتے میں سامنے آنے والا اس قسم دوسرا معاملہ ہے. اللہ کرے اس کی تشخیص جلد از جلد ہو جائے تاکہ ان کا علاج کر کے انہیں اس بیماری سے نجات دلائی جا سکے!

04/09/2016
Cub Eating Meat First Time

Cub Eating Meat first time in his life. Isn'tt it cute?
Who can say that this cute creature can develop into a fearless beast? :)

03/09/2016

کچھ لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہوتا لیکن وہ دل کے شہنشاہ ہوتے ہیں....

01/09/2016

Advanced Pet Care, Lahore's cover photo

31/08/2016

Photos from Advanced Pet Care, Lahore's post

31/08/2016

The female monkey was brought in extremely dehydrated condition, with complaint of swear shooting diarrhea since last day.
Treated by young team of vets along with dedicated students of final year, Allhamdulliah the animal's rehydration status revived from 7 to 6 percent after first tretment..

30/08/2016

Advanced Pet Care, Lahore

Address

Thokar Niaz Baig
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Advanced Pet Care, Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby pet stores & pet services


Other Lahore pet stores & pet services

Show All

You may also like