15/12/2021
لائی سین Lysine ، میھتیونین Methionine اور تھرونین Threonine کیا ہے؟؟؟
آپ نے Crude Proteins کروڈ پروٹین. CP تو بہت سنا ہوگا۔ لیکن اس پروٹین کے اندر مزید تقسم کے بارے میں گہرائی سے مزید سے نہیں سنا ہوگا۔
دراصل پروٹین 21 اجزاء جن کو امینو ایسڈز کہتے ہیں، سے بننے والے لحمیات کہلاتا ہے ۔ جس طرح اردو
حروف تہجی ( ا ب ت....... ی ے) سے لاکھوں اور کروڑوں الفاظ بنتے ہیں، ایسا ہی ان 21 امینو ایسڈ سے لاکھوں کے تعداد میں پروٹین بنتے ہیں، کیوں کہ ان پروٹین کو کوئی گن نہیں سکتا اور نہ ہی ان کا مکمل کام اور تعداد کا پتہ لگ سکتا ہے۔ اس وجہ سے اس کو کروڈ پروٹین Crude Protein کہا یا خام لحمیات جاتا ہے۔ جس طرح خام تیل سے تھرکول، وزلین، مٹی کا تیل، ڈیزل، پٹرول اور LPG بنتا ہے ۔ ایسا ہی کروڈ پروٹین یا CP سے Degradble اور Undegradible پروٹین، اس کے بعد لازمی اور غیر لازمی امینوایسڈز جدا ہوتے ہیں، پھر اگے ان سے لائی سین، تھرونین اور میھتونین الگ ہوکر دودھ، گوشت اور انڈے بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں،
اپ یوں ہی سمجھ لیں کہ جس طرح خام تیل سے LGP ، ڈیزل اور پٹرول نکلا جاتا ہے، ایسا ہی تھرونین، لائی سین اور میتھونین ہے۔
خام تیل بھی اپ براہ راست گاڑی کے انجن میں نہ ڈال سکتے، ایسا ہی خام پروٹین CP کو گائے بھینس بکری کو ڈالنے سے گوبر تو زیادہ بن سکتا ہے دودھ اور گوشت کم ہی بننے گا!
اسانی کے خاطر اپ
تھرونین کو LPG
لائی سین کو پٹرول اور میتھونین کو ڈیزل جتنا طاقتور تصور کرسکتے ہیں۔
کسی ونڈے سے کتنا دودھ اور گوشت بننے گا، یہ اس بات پہ منحصر ہے کہ اس کا لازمی امینوایسڈز اور توانائی ، چکناہٹ، اور ایش کتنا ہے؟؟
اصل اور بنیادی بات یہ ہے کہ 21 امینو ایسڈز میں 11 امینو ایسڈز انسان اور جانور اپنے ضرورت کے لیے جسم میں بناسکتے ہیں جبکہ 10 امینوایسڈز صرف پودے اور خوردبینی جراثیم ہی بنا پاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انسان اور حیوان پودوں کا محتاج ہوتا ہے۔
ان 10 لازمی امینو ایسڈز میں تین بہت اہم ہے، جن کے نام بالترتیب میتھونین Methionine ،لائی سین Lysine اور تھرونین Threonine ہیں جبکہ وائی لین Valine ، لیوسین Leucine اور IsoLeucine بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پہ ہیں۔
کسی خوراک میں ان اجزاء کے مقدار ہی اس کو قیمتی اور فائدہ مند بناتی ہے۔
جدید سائنسی علوم کے با دولت خاص کر بائیو ٹیکنالوجی اس قابل ہوچکا ہے کہ بہت کم وقت اور قیمت میں یہ امینو ایسڈز بنایا جائے۔ اس سلسلے میں چین، کوریا، جاپان، اسٹریلیا، امریکہ اور فرانس میں مقابلہ بازی کی فضاء پیدا ہو چکی ہے۔ اس وقت مرغی کا خوراک بنانے کے لیے اربوں روپے کے لائی سین، میتھیو نین، تھرونین، وائی لین، لیوسین اور ائیسو لیوسین بناتا اور فروخت ہورہا ہے۔
بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں ہے جن میں مقامی طور پہ یہ امینو ایسڈز بن نہیں رہا ہے اربوں روپے لگا کر پاکستان یہ امینو ایسڈز درامد کرتا ہے۔
جب یہ امینو ایسڈز عام مکئی سے 3 دنوں کے اندر مختلف عام تبخیر سے بہت اسانی سے بنتا ہے
پاکستان میں تعلیمی میدان میں نقل اور بوٹی مافیا کی بھر مار اور تخلیقی سوچ کی کمی کے علاوہ حکومتی سرپرستی سے دوری وہ مسائل جن کی وجہ سے ہنرمند اور تعلیم یافتہ ڈاکٹرز، سائنسدان اور ریسرچرز ان چیزوں کے مقامی طور پہ بنانے میں ناکام ہے
یاد رہے کہ ایک کلو لائی سین 50 کلو مکئی میں لائی سین کے برابر ہوا کرتا ہے۔ اور 30 کلو سویابین میں بھی ایک کلو لائی سین موجود ہوتا ہے
لیکن ان اجزاء کو اپ نے گائے بھینس بکری کے لیے پہلے بائی پاس کرنا ہوگا
مچھلیوں اور مرغیوں کے لیے Lysine, Threonine, Methionine بائی پاس نہیں کیں جاتے۔