Agri Cottage Farms

Agri Cottage Farms Our business moto is "Fair & Honest Business"
(3)

Agri Cottage Farms is a place in Sahiwal Division Where you can find Verities of live stock, goats, Dairy, Poultry, Fish, & Fancy Birds Farm, fruit and crop farming, agriculture under one Roof.

28/03/2023

Credit: Dr. Arshad Sb.
Poultry sinus diseas & Prevention.

27/03/2023

Credit: Dr. Arahad Sb.
Poultry care and disease Prevention.

26/03/2023

Credit: Dr. Arshad Sb... Thanks for guidence...

Goat care Tips.

23/03/2023
04/12/2022

World Wildlife Day 2022 - Please say no to hunting....🐶🐼🐧🦆

26/11/2022
Male/Female identification...
26/11/2022

Male/Female identification...

فیڈ کی اقسام ....
04/11/2022

فیڈ کی اقسام ....

Happy 75th Independence day.... 🥰🥰🥰
13/08/2022

Happy 75th Independence day.... 🥰🥰🥰

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز- فیڈ فارمولیشن نمبر-9لیئر ٪ 5 پروڈکشن کے بعد سے - اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لیے ہمارا پیج ل...
22/07/2022

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز-
فیڈ فارمولیشن نمبر-9
لیئر ٪ 5 پروڈکشن کے بعد سے -
اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لیے ہمارا پیج لائک کریں اور گروپ جوائن کریں۔

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز- فیڈ فارمولیشن نمبر-8لیئر ڈویلپر - 9 سے 16 ہفتے کے چوزے کیلیے-اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لیے...
18/07/2022

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز-
فیڈ فارمولیشن نمبر-8
لیئر ڈویلپر - 9 سے 16 ہفتے کے چوزے کیلیے-
اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لیے ہمارا پیج لائک کریں اور گروپ جوائن کریں۔

12/07/2022

Thanks to plant.pk for such a beutifull guidence.

🌱مون سون میں قلموں سے تیار ہونے والے پودے🌱
تقریباً تمام پودے جن کے پتے دسمبر، جنوری میں جھڑ جائیں ان کی قلمیں لگ سکتی ہیں۔
قلم کیلئے پکی ٹہنی بہترین ہے جس کی عمر ایک سال ہو اور قلم کا سائز 7 انچ تک ہونا چاہیے، جس پے 3 سے 5 آنکھیں, کونپل(Bud) ہوں, اور کم از کم 2 کونپلیں زمیں میں ہوں ۔
قلم کاری کے لیے قدرے موٹا حصہ زمین میں دبائیں اور قدرے پتلا حصہ زمین سے باہر رکھیں. زمین سے باہر والے حصے کے سر کے اوپر کوئی ایسی چیز لگانی چاہیے جو اسکو جلد خشک نہ ہونے دے. اس مقصد کے لیے مختلف قسم کے جیل مارکیٹ سے مل جاتے ہیں۔ اور اگر کچھ نہ ملے تو بیرونی سرے پر شاپر کو لپیٹ دیں ۔

مون سون میں مندرجہ ذیل پودوں کی کٹنگ آسانی سے تیار کی جا سکتی ہے۔۔۔
1۔ گلہڑ یا habiscus
2.موس روز یا partulaca
3۔کروٹون /caroton
4۔کولئیس/coleus
5۔پرپل ہارٹ/purple heart
6۔ڈائیفن باکیہ/Diafenbachia
7۔ڈائیسینا/Draceana
8۔ہمیلیہ پلانٹ/Hamelia plant
9۔ارئیلیہ پلانٹ/ Arelia plant
10۔پرسلین/purslane
11۔میکسیکن پٹونیہ/Mexican patunia
12۔ گلِ داؤدی/Charysanthemum
13۔بوگن ویلیہ/Bougainvillea
14۔لالسہ/laalsa
15۔اگزورہ/ixora
16۔سدا بہار/vincca
17۔رنگون کریپر/Rangoon creeper
18۔الامانڈا/alamanda
19۔پوئنسیٹیہ/poinsettia
20۔موسنڈا/mussaenda
21۔زیڈ پلانٹ/jade plant
22۔ایچویریہ/echeveria
23۔یوفوربیہ/euphorbia
24۔چاندنی/Chandni
25۔پینٹاس/pentas
26۔کنیر /
27۔خلیفہ/akhalepha
28۔ٹیکوما/tecoma
29۔سٹار فائیکس/starlight ficus
30۔موگرا یا موتیا /motia
31۔گلاب /rose
32۔مور پنکھی
33۔سنیک پلانٹ/snake plant
34۔منی پلانٹ/money plant
35۔ونڈرنگ جیو/wondering jew
36۔بی بی ٹیئر /baby tear plant
37۔بی بی سن روز/baby sunrose
38۔ہار سنگھار/parijat
39۔کیلنچو/kalanchoe
40۔ٹینگل ہارٹ/tangled heart
41۔سیڈم/sedum
42۔سٹنگ آف بنانا/string of banana
43۔سنگونیم/syngonium
44۔پیڈیلنتھس/pedilanthus

fruiting plants cutting

1.انگور>جنوری,فروری
2.انار>جنوری,فروری,اگست
3.گلاب>دسمبر,جنوری
4.مٹھا>ستمبر ٹنل میں. دسمبر,جنوری
5.سکھ چین>فروری
6.موتیاجنوری فروری
8.امرود>فروری
9.شیشم>جنوری,فروری
10.سوھانجنا(مورنگا)>فروری,مارچ
11.انجیر>فروری,مارچ,اگست
6.موتیاجنوری فروری
8.امرود>فروری
9.شیشم>جنوری,فروری
10.سوھانجنا(مورنگا)>فروری,مارچ
11.انجیر>فروری,مارچ,اگست

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز- فیڈ فارمولیشن نمبر-7لیئر ڈویلپر - 9 سے 16 ہفتے کے چوزے کیلیے-اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لیے...
03/07/2022

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز-
فیڈ فارمولیشن نمبر-7
لیئر ڈویلپر - 9 سے 16 ہفتے کے چوزے کیلیے-
اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لیے ہمارا پیج لائک کریں اور گروپ جوائن کریں۔

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز- فیڈ فارمولیشن نمبر-6لیئر گروور - 5 سے 8 ہفتے کے چوزے کیلیے-اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لیے ہ...
30/06/2022

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز-
فیڈ فارمولیشن نمبر-6
لیئر گروور - 5 سے 8 ہفتے کے چوزے کیلیے-
اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لیے ہمارا پیج لائک کریں اور گروپ جوائن کریں۔

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز- فیڈ فارمولیشن نمبر-5لیئر سٹارٹر - 1 دن سے 4 ہفتے کے چوزے کیلیے-اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے ل...
23/06/2022

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز-
فیڈ فارمولیشن نمبر-5
لیئر سٹارٹر - 1 دن سے 4 ہفتے کے چوزے کیلیے-
اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لیے ہمارا پیج لائک کریں اور گروپ جوائن کریں۔

22/06/2022

محترم جناب چھانگا سرکار کی قلم سے
ترشاوہ پھلوں کی پیوند کاری
ترشاوہ پھلوں کی صحیح النسل افزائش کیلئے عمل پیوند کاری نہایت ضروری ہے۔ اس طریقہ سے نہ صرف صحیح النسل پودے تیار کئے جاسکتے ہیں بلکہ پودے جلد بارآوری کی طرف بھی مائل ہو جاتے ہیں۔ بیج سے تیارشدہ پودا نہ صرف دیر سے بار آور ہوتا ہے بلکہ تبدیلی آجانے کی وجہ سے اس کا صحیح النسل رہنا بھی ممکن نہیں رہتا۔ پیوندکاری کا ایک اضافی فائدہ یہ بھی ہے کہ جن پھلوں میں بیج نہیں ہوتے مثلاً مالٹا، گریپ فروٹ یا سیڈ لیس کنو وغیرہ، ان کی تیزی سے افزائش نسل بذریعہ پیوند کاری ہی ممکن ہے۔ ترشاوہ پھلوں کی نباتاتی افزائش نسل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے نئے روٹ اسٹاکس پر، جو کہ پودے کی پیداوار ی صلاحیت پر اثر انداز ہونے کے علاوہ بیماریوں اور زمینی کیڑوں کے خلاف قوت مدافعت بھی رکھتے ہوں، ترشاوہ پھلوں کی اقسام کی پیوندکاری سے نہایت اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ پیوندی کاری کا عمل نہایت اہم اور ابتدائی عمل ہے جس پر پودوں کی نسل کو برقرار رکھنے کے علاوہ دیگر فوائد حاصل کر تے ہو ئے بہت سے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس اگر یہ عمل درست طریقہ سے انجام نہ دیا جائے تو پودوں کی پیداواری صلاحیت اور پھل کی خاصیت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ترشاوہ پھلوں کے باغات کی کامیابی کا انحصار صحت مند اور صحیح النسل پودوں پر ہوتا ہے، جبکہ پیوند کاری کا طریقہ اور پیوند کیلئے استعمال ہونے والی شاخوں کا انتخاب پودوں کی بڑھوتری پر گہرا اثر چھوڑتا ہے۔ پیوندی شاخ کے انتخاب کیلئے چند باتوں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔ یہ شاخیں صرف ان پودوں سے لی جائیں جو صحتمند اور اچھی پیداوار کے حامل ہوں اور انہی پودوں کی صرف ان شاخوں سے پیوندی لکڑی لی جائے جن پر پھل اچھے اور ایک ہی قد و قامت کے ہوں۔ اس مقصد کیلئے تکوتی لکڑی یا کچے گلوں (واٹر اسپراؤٹ) استعمال نہیں کر نا چاہئے۔ پیوند کاری کرنے کیلئے لکڑی میں گولائی اور اس پر سفید دھاریوں کی موجودگی ضروری ہے، جبکہ لکڑی کی موٹائی پینسل جتنی ہونی چاہئے۔
پیوندی لکڑی کی عمر ۹ سے ۱۲ ماہ تک ہونا ضروری ہے جبکہ کانٹے دار پیوندی لکڑی استعمال نہیں کرنی چاہئے۔ اگر پیوندی لکڑی کے چشموں کا پھٹاؤ ہو گیا ہو تو اس لکڑی کا انتخاب نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ پیو ند کے قابل نہیں رہتی۔ پیوند کاری سے پہلے روٹ اسٹاک کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔ اس مقصد کیلئے پیوند کرنے سے ۲ ہفتے قبل روٹ اسٹاک کو یوریا کھاد ڈال کر پانی لگا دینا چاہئے تاکہ اس میں رس (سیل سیپ) اچھی طرح چل پڑے۔ جب روٹ اسٹاک پینسل کی موٹائی کے برابر ہو جائے تو پیوند کرنے کیلئے قابل ہو جا تی ہے۔ جب کھٹی کے پودوں میں رس چلنا شروع ہو جائے اور چھلکا باآسانی اتر جائے تو پیوند کاری آسانی سے ہوسکتی ہے۔
ترشاوہ پودوں کی پیوند کاری کا بہترین وقت مارچ تا اپریل اور اگست سے ستمبر ہے۔ پیوند کاری کے عمل میں استعمال ہونے والے آلات کو جراثیم کش ادویات کے ذریعے صاف رکھا جائے۔ اس مقصد کیلئے ۱۰ فیصد کلو رین بلیچ، یعنی ۹ حصے پانی اور ایک حصہ بلیچ پاؤڈر کا محلول بنا کر چھڑکاؤ کرنے والی بوتل میں ڈال دیا جائے اور پیوند کاری کے دوران استعمال ہونیوالی قینچی اور چاقو پر اس کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ جب پیوند کار ایک قسم کی ورائٹی پیوند کرنے کے بعد دوسری سائن یا ورائٹی پیوند کرنے لگے تو اس سے پہلے چاقو اور قینچی کو ایک مرتبہ پھر جراثیم کش محلول سے صاف کرلینا چاہئے۔ اس سادہ سے عمل کو برو ئے کار لا کر نرسری کے پودوں کو وائرس اور بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کھٹی روٹ اسٹاک پر آنے والی پھوٹ کو قینچی سے ہٹاتے وقت بلیچ محلول سے ۲ مرتبہ دھو لینا ضروری ہے۔
ترشاوہ پودوں کو عام طور پر ۲ طریقوں سے پیوند کیا جاتا ہے، جن میں ایک طریقہ بذریعہ چشمہ یا ٹی بڈنگ اور دوسرا بذریعہ ٹی گرافٹنگ ہے۔ چشمہ بڑھانے سے پہلے روٹ اسٹاک کے پودوں کی ۳۰ سے ۴۰ سینٹی میٹر اونچائی تک چھوٹی شاخیں اتاردیں۔ چشمے کو شاخ سے تراشنے کے بعد اس سے لکڑی علیحدہ کرلی جا تی ہے۔ اس طرح چشمہ چھال کے اندر ٹی کٹ میں باآسانی لگ جاتا ہے۔ گریپ فروٹ، میٹھا اور لیموں وغیرہ کے چشمے کے ساتھ کانٹا ہوتا ہے لیکن ان اقسام میں چشمہ والی لکڑی سے کانٹے کو علیحدہ نہیں کیا جاتا۔
روٹ اسٹاک پر چاقو کی مدد سے انگریزی حرف ’’ٹی‘‘ کی شکل کا نشان تقریباً ۳۰ سے ۴۰ سینٹی میٹر اونچائی پر لگایا جاتا ہے، جس کی لمبائی تقریباً ۲ سے ۳ سینٹی میٹر ہونی چاہئے۔ اس کے بعد چشمے کو ’’ٹی‘‘ کی شکل والے نشان پر چھال کے اندر اس طرح داخل کریں کہ احتیاط کے ساتھ روٹ اسٹاک کے سفید ریشے (کیمبیم لیئر) آپس میں اچھی طرح پیوست ہو جائیں۔ پھر اسے سوتر وغیرہ کے ساتھ مضبوطی سے باندھ دیں۔ چشموں کی کامیابی کا دارومدار صحتمند چشموں کا انتخاب، پیوند کاری کا صحیح وقت، درست طریقے سے چشمے لگانے اور ان کی درست نگہداشت پر ہوتا ہے۔ تقریباً ۲ ہفتے کے بعد جب چشمہ پھوٹنا شروع ہوجائے تو اس وقت روٹ اسٹاک کو پیوند کی جگہ سے تقریباً ۷ سینٹی میٹر اوپر سے کاٹ دیں، تاکہ چشموں کی بڑھوتری اچھی طرح ہوسکے۔ جب چشمہ بہتر بڑھوتری شروع کر دے تو اسکے اوپر باندھے گئے سوتر وغیرہ کو اتار دینا چاہئے، ورنہ وہ چھال کے اندر داخل ہو سکتی ہے اور چھال کٹ جانے کے بعد خوراک کی فراہمی رک جاتی ہے۔
اگر ٹی بڈنگ سے حوصلہ افزاء نتائج حاصل نہ ہو رہے ہوں تو ٹی گرافٹنگ سے پیوندکاری کی جاسکتی ہے۔ اس طریقہ کار کیلئے پیوندی لکڑی کی عمر کم سے کم ۳ ماہ ہونی چاہئے۔ ٹی گرافٹنگ میں روٹ اسٹاک پر انگریزی حرف ’’ٹی‘‘ کی شکل کا کٹ بنایا جاتا ہے اور پیوندی شاخ کے نچلے حصے کو قلم کی طرح ۵ سینٹی میٹر تک ترچھا کاٹا جاتا ہے۔ پیوندی لکڑی کو ’’ٹی‘‘ کٹ میں داخل کرنے کے بعد اچھی طرح سوتر یا مومی فیتے کے ساتھ مضبوطی سے باندھ دیا جاتا ہے۔ بعد میں پیوندی لکڑی کے اوپر والے حصے پر ذرا اوپر سے لیکر جوڑ کے نچلے سرے سے ذرا نیچے تک مومی کاغذ لپیٹ کر دونوں سروں کو مضبوطی سے باندھ دیا جاتا ہے۔ جب پیوندی شاخ پر چشموں سے شگوفے نکلنا شروع ہوجائیں تو مومی کاغذ صرف اوپر سے کھول دیا جاتا ہے اور جب اچھی طرح بڑھوتری شروع ہو جائے تو نیچے سے بھی مومی کاغذ کھول کر اتار دیا جاتا ہے۔
ٹی گرافٹنگ کے بعد جب پیوندی شاخ کی نشوونما اچھی طرح سے شروع ہوجائے تو روٹ اسٹاک کو پیوندی جوڑ سے تقریباً ۷ سینٹی میٹر اوپر سے کاٹ دینا چاہئے۔ پیوندی چشمہ کے علاوہ روٹ اسٹاک سے پھوٹے ہو ئے شگوفے توڑتے رہنا چاہئے ورنہ شگوفے بہت زیادہ بڑے ہو جائیں گے اور پیوندی چشمہ کی نشوونما پر منفی اثر ڈالیں گے۔

20/06/2022

برائلر فیڈ فارمولیشن سیریز مکمل ھو چکی ھے۔ اب لئیر، بٹیر، بطخ اور فش فیڈ بھی جلد اپلوڈ کی جائیں گی۔

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز- فیڈ فارمولیشن نمبر-4 برائلر  فنیشر - 23 ویں دن سے مارکیٹ تک کے چوزے کیلیے-اس طرح کے مزید فارم...
16/06/2022

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز-
فیڈ فارمولیشن نمبر-4
برائلر فنیشر - 23 ویں دن سے مارکیٹ تک کے چوزے کیلیے-
اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لیے ہمارا پیج لائک کریں اور گروپ جوائن کریں۔

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز- فیڈ فارمولیشن نمبر-3 برائلر گروور - 14 سے 22 دن کے چوزے کیلیے-اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لی...
13/06/2022

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز-
فیڈ فارمولیشن نمبر-3
برائلر گروور - 14 سے 22 دن کے چوزے کیلیے-
اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لیے ہمارا پیج لائک کریں اور گروپ جوائن کریں۔

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز- فیڈ فارمولیشن نمبر-2 برائلر  سٹارٹر - 06 سے 13 دن کے چوزے کیلیے-اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے ...
10/06/2022

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز-
فیڈ فارمولیشن نمبر-2
برائلر سٹارٹر - 06 سے 13 دن کے چوزے کیلیے-
اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لیے ہمارا پیج لائک کریں اور گروپ جوائن کریں۔

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز- فیڈ فارمولیشن نمبر-1 برائلر پری سٹارٹر - 1 سے 5 دن کے چوزے کیلیے-اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے...
06/06/2022

کمرشل فیڈ فارمولیشن سیریز-
فیڈ فارمولیشن نمبر-1
برائلر پری سٹارٹر - 1 سے 5 دن کے چوزے کیلیے-
اس طرح کے مزید فارمولیشنز کے لیے ہمارا پیج لائک کریں اور گروپ جوائن کریں۔

30/05/2022
23/05/2022

تحریر: جناب عظیم بلوچ صاحب محکمہ زراعت
کاشتکار بھائیو اج ہم بات کرتے ہیں تھرپس گلابی سنڈی اور ملی بگ کے بارے میں کہ ان کی معاشی نقصان کیا ہے اور کس وقت سپرے کیا جاے اور ان کے لیے کونسی زہر کا استعمال کیا جاے
#تھرپس
کاشتکار بھائیو تھرپس کی معاشی حد نقصان 10فی پتہ حملہ کی صورت میں کلوروفینا پائر 125ملی لٹر یا سپنٹورام50ملی لٹر بحساب100لٹر پانی کی مقدار استعمال کریں۔

#گلابی سنڈی
کاشتکار بھائیو گلابی سنڈی کے حملہ کی صورت میں سپینٹورام100ملی لٹر فی ایکڑ100لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں جبکہ گلابی سنڈی کی مینجمنٹ کے لئے کاشتکاروّّں کو چاہیے کہ 6سے8جنسی پھندے فی ایکٹر کے حساب سے لگائیں۔تاکہ گلابی کے پراونے کنڑول ہو جاہیں

#ملی بگ
ملی بگ کے حملے کی صورت میں پروفینو فاس80 ملی لٹر بحساب 20لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں چونکہ اس کا حملہ ٹکڑیوں کی صورت میں ہوتا ہے اس لئے پورے کھیت کی بجائے اس پر اسپرے ٹکڑیوں پر ہی کی جائے تو بہتر ہے آپ پورے کھیت میں کر سکتے ہیں .
شکریہ

22/05/2022

ہیومک ایسڈ۔ اسکی اہمیت اور اصلیت
جناب فاروق خان شہزاد کی ایک عمدہ تحریر
پیارے کسان بھائیو
السلام وعلیکم۔ کافی وقت سے اس اہم ترین موضوع کے بارے میں لکھنا چاہتا تھا مگر اسکی کچھ اہم تفصیلات کے بارے میں جانتے جانتے وقت لگ گیا۔ یہ اتنا اہم موضوع تھا کہ پہلے سوچا کہ نہ لکھو کہیں اب کمپنیوں والے سچ مچ نہ کچھ ردعمل دے دیں دوسرا کسان بھائیوں کا اسکا استعمال کرنا اور مطمئین ہونا تھا۔ مگر کسان بھائیوں کی رہنمائی اور اسکی اصلیت کے لیے یہ ہمت بھی اٹھانی پڑی مجھے۔
ہیومک ایسڈ اصل میں پودوں اور جانداروں کی باقیات کے گلنے سڑنے کے عمل کے بعد ہیومک اور فیلوک ایسڈ کی صورت میں ایک بھاری اور گہرے بھورے رنگ پر مشتمل دو مرکبات کا ٹھوس مجموعہ ہے۔ یہ خوردبینی جانداروں کے عمل سے بنتا ہے۔ اور یہ ہی اصل ہیومک ایسڈ ہوتا ہے۔ اس کے نام کے ساتھ ایسڈ لگنے کا مطلب یہ نہیں کہ یہ تیزاب ہے بلکہ اس کے ساتھ موجود فیلوک ایسڈ جو کہ نامیاتی کمزور تیزاب ہے اسے خوردبینی جاندار بہت قلیل مقدار میں جانداروں اور پودوں کی باقیات کو گلانے کے دوران بناتے ہیں اور اسی کی موجودگی کی وجہ سے ہومک ایسڈ نام دیا گیا ہے۔
مگر یاد رکھیں یہ خوردبینی جاندار پہلے تو زیر زمین آکسیجن کی غیرموجودگی میں یہ عمل کرتے ہیں اور پھر بعد میں آکسیجن کی مدد سے گلا سڑا کر ہیومک ایسڈ بناتے ہیں۔ یعنی اس مرکب کے بننے کے لیے پہلے آکسیجن کی غیر موجودگی اور پھر موجودگی ضروری ہے۔
یاد رکھیں یہ اس قدر پیچیدہ عمل ہے کہ ابھی تک سائنس اس کو پوری طرح معلوم نہئں کرپائی اور یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ عام نامیاتی مرکبات اور گوبر وغیرہ کے گلنے سڑنے کے عمل سے بہت مختلف ہے۔ اور سب سے اہم ترین بات جو آپ سب کو معلوم ہونی چاہیے کہ یہ ہیومک ایسڈ بننے کے عمل کو کم از کم 100 سال درکار ہوتے ہیں۔
بہت سے ڈیلرز یہ کہتے ہیں کہ ہیومک ایسڈ گوبر کے گلنے سڑنے کے بعد جو مادہ بچتا ہے اس کا جوس ہے جو کہ 10 لیٹر میں ہو تو دو چار ٹرالی گوبر کے برابر ہے۔ مگر کسان بھائیوں میں نے اوپر واضح بتایا ہے کہ ہیومک ایسڈ عام گوبر کے نامیاتی مرکب سے بہت مختلف ہے۔ کیونکہ اس ہیومک ایسڈ کو بیکٹیرہا، فنجائی، کینچوے تین اہم فریق مل کر بناتے ہیں اور یاد رکھیں یہ خالص قدرتی عمل ہے۔ اور آج بھی بہت سے ممالک میں قدیم جانوروں، پودوں وغیرہ کو یہ تین فریق مل کر ہیومک ایسڈ میں تبدیل کرتے ہیں اور یہ زمین کی اوپری تہہ اور چوٹیوں کے بیچ تہہ در تہہ موجود ہے۔ اور اسی کو نکال نکال کر پروڈکٹ کی صورت میں کمپنیاں کسانوں کو دیتی ہیں۔
اسکا مطلب یہ ہوا کہ یہ نامیاتی مواد لیباٹریوں میں تیار نہیں کیا جاسکتا۔ اور نہ یہ آپ خود بیکٹیریا کے عمل سے کروا سکتے ہیں کیونکہ یہ قدرتی عمل ہے اور اسکو مکمل ہونے میں ہماری عمر سے بھی زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ دوسرا مغربی ممالک میں کمپنیاں خود شور کر کر کے بیچتی ہیں کہ ہمارا اصلی ہے اور اس کے لیے بہت ثبوت بھی کسانوں کو دیتی ہیں۔ اسکا مطلب ہوا کہ ان ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہیومک ایسڈ کا فراڈ کیا جاتا ہے۔ دوسرا یہ پانی میں حل پزیر نہیں ہے بلکل بھی۔ لہٰذا یہ آپ کو ٹھوس ملے گا جسے ڈی اے پی وغیرہ ملتی ہے۔ یا اگر مائع حالت والا ملا تو یہ کسی اور مرکب کے ساتھ ملا۔کے بنایا گیا ہوگا یہ یاد رکھیں
اب آتے ہیں کہ آپ تک کیا کیا پہنچ رہا ہے۔
کسان بھائیوں اوپر درج تفصیلات تو آپ تک پہنچ چکی ہیں۔ اور سمجھ گئے ہونگے کہ یہ خود بنانا ناممکن ہے۔ اور کن کن ممالک میں یہ موجود ہے وہاں سے ہم۔جیسے ممالک مین لانا انکی قیمت انتہائی بڑھا سکتا ہے۔ مگر یہ تو آپ کو سستا ملتا ہے ہے نا؟؟؟ 🤔۔ بیکٹریا وغیرہ کے سو سال کی محنت آپ کو اتنی سستی مل کیسے سکتی ہے؟ کبھی سوچا؟ ہاں ایک بات ضرور یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں لازمی اسکو درآمد کر کے آپکو دیتی ہیں تو وہ 100% اصلی ہوگا۔ اور اگر کینوں میں یا ڈرموں میں بس ایک سٹیکر لگا کر آپ کو دیا جا رہا ہے تو آپ کو یقین ہے کہ یہ اصلی ہوگا؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کو نامیاتی مواد جیسے گوبر وغیرہ اور غیر نامیاتی مواد جیسے کھاد اور شیرہ وغیرہ کسی تیزاب میں ڈال کر گلا سڑا کر آپ کو دیا جا رہا ہو اور آپ اس تیزاب اور کھاد کی افادیت کو ہی ہیومک ایسڈ سمجھ رہے ہوں۔ پھر تو میری تیزاب والی پوسٹ ہی کافی ہے آپکو سمجھانے کے لیے۔ اور تیزاب بار بار استعمال کر کے اپنی زمینوں کو خراب تو نہیں کرہے جبکہ تیزاب کی ایک خاص مقدار ہی استعمال کی جاتی ہے اور وہ بھی کبھی کبھی۔
یاد رکھیں میں دعویٰ نہئن کرہا صرف سوالات آپ کے ذہین میں پیدا کروا رہا ہوں جو میرے بھی زہین میں ہیں۔ اور ایک اہم بات کہ ہیومک ایسڈ اس قدر پیچیدہ مرکبات کا مجموعہ ہے کہ جدید ترقی یاقتہ ممالک بھی اسکے اصلی نقلی ہونے کا کوئی خاص طریقہ کار دریاقت نہیں کرپائے جس سے اس کے اصلی ہونے کا ثبوت دیا جاسکے۔ البتہ اس کے لیے دو چار عام ٹیسٹ کر کے تھوڑا بہت جانچ پڑتال کروا کر اصلی ہونے کا یقین کیا جاتا ہے۔
ایک بات اور کہ ہیومک ایسڈ ایسا مرکب ہے جو آپکی زمین میں دس سال سے بھی زیادہ وقت تک رہتا ہے۔ اور یہ مزید گل سڑ نہیں سکتا۔ کیونکہ خوردبینی جانداروں نے اسے سالوں ایک عمل سے گزار کر ایک مستحکم مرکب میں تبدیل کیا ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے اسکی کوئی خاص بو بھی نہئں ہوتی۔ اسکا مطلب یہ ہوا ایک بار ڈال لیا تو دس سال تک آپ کو ضرورت نہیں اسکی۔ تو آپ کو بار بار کیوں ڈالنے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔
اب آتے ہیں اسکی افادیت کی طرف اور وہ بھی تب جب اصلی ہوا یہ۔ جو کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں ہی درآمد کروا کر دے سکتی ہیں۔ اور آپ تب تک کسی ہیومک ایسڈ کی پروڈکٹ پر اعتبار نہ کریں جب تک اس پر ISO 90001 وغیرہ جیسا کوئی لیبل نہ لگا ہو۔
ہیومک ایسڈ زمین میں نمی برقرار رکھتا ہے
اکسیجن کی زمین کے مساموں میں موجودگی برقرار رکھتا ہے۔
زمینی فائدہ مند بیکٹیریا کی تعدار کو بہت زیادہ کرتا ہے۔
پودوں کو خوراک کی فراہمی یقینی بناتا ہے اور اس میں حائل رکاوٹیں دور کرتا ہے۔
شدید بارشوں کے نتیجے میں پودوں کے خوراکی اجزا کو زمین سے بہنے نہین دیتا۔
یہ زمین کی پی ایچ کو نیوٹرل کرتا ہے۔
اوپر درج ہی اصل کام ہے ہیومک ایسڈ کا۔ تو جو آپ کو کہا جاتا ہے کہ یہ خوراک ہے پودے کی 4 4 ٹرالی گوبر کے برابر ہے تو آپ کو علم ہونا چاہیے کہ گوبر گل سڑ کر جن مرکبات میں تبدیل ہوتی ہے وہ پودے کی خوراک کا حصہ ہیں۔ جب کہ ہیومک ایسڈ تو صرف زمین کی حالت کو ٹھیک کرتا ہے۔
دوسرا اگر کوئی ملٹی نیشنل کمپنی ISO 9001 جیسے کسی سرٹیفکیٹ کی مدد سے آپ کو بیچ رہی ہے تو لازمی لیں۔۔ دوسرا یہ کوئی ضروری خوراک نہیں کہ آپ اس کے چکر میں کوئی نامعلوم تیزاب مسلسل لگاتار ڈالتے جائیں۔ خدا کے لیے اپنی زمینوں میں گوبر ڈالنے کا رواج عام کریں۔
شکریہ .

21/05/2022

عنوان :- جانوروں کے پینے کے لئے صاف اور تازہ پانی کی اہمیت اور کچھ ضروری تدابیر۔
پانی جانور کی نہایت اہم ضرورت ہے۔ یہ ایک ایسا غذائی جزو ہے جو جانور کو جسم کے بہت سے افعال سَرانجام دینے، جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے اور دودھ پیدا کرنے کے لیے وافر مقدار میں درکار ہوتا ہے۔ پانی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی ہو سکتا ہے کہ دودھ کا 87 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔
تازہ اور صاف پانی کی عدم دستیابی جانور کے دودھ کی پیداوار کو بہت بری طرح متاثر کرتی ہے۔ جانور کے لئے پانی کی اہمیت کے مدِنظر ڈیری فارم پر ہر وقت پینے کے صاف اور تازہ پانی کی دستیابی نہایت ضروری ہے۔
ڈیری فارم پر جانور کے لیے پینے کے صاف اور تازہ پانی کے حصول کے لیے کچھ نہایت ضروری باتیں مندرجہ ذیل ہیں۔
1) گائے کو 1 لیٹر دودھ پیدا کرنے کے لیے تقریباً 4 تا 5 لیٹر پانی درکار ہوتا ہے۔ جانور یہ پانی 80 تا 90 فیصد پینے کے پانی سے جبکہ بقیہ 10 تا 20 فیصد چارے میں موجود نمی سے حاصل کرتا ہے۔
2) درجہ حرارت اور نمی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ جانور کی پانی پینے کی ضرورت بھی بڑھتی ہے۔ ایسے جانور جو دھوپ میں رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت اور نمی کے دباؤ میں آجاتے ہیں ان کو عام جانور کی نسبت 1.5 تا 2 گُنا زیادہ پانی درکار ہوتا ہے۔
3) جانور کو ہر وقت تازہ اور گندگی سے پاک پانی کُھرلی کے پاس دستیاب ہونا چاہیے۔
4) جانور کے پینے کے پانی والے برتن یا ٹب کو ہفتہ میں کم از کم ایک بار کمزور کلورین محلول سے دھو لینا چاہیے تاکہ پانی کی کوالٹی برقرار رہے اور جانور بھی بیماریوں سے محفوظ رہے۔
5) دودھ دینے والی گائیوں کو خوراک کھانے اور چُوائی کے فوراً بعد پانی درکار ہوتا ہے اس لیے جانور کو کُھرلی کے پاس 50 فٹ کے احاطے میں اور چُوائی کے بعد جس جگہ چھوڑا جاتا ہے وہاں پر پانی دستیاب ہونا چاہیے تاکہ جانور اپنی پانی پینے کی ضرورت پوری کر سکے۔
6) جانور عام طور پر روزانہ 6 گھنٹے خوراک کھانے میں جبکہ صرف 20 منٹ پانی پینے میں گزارتا ہے۔ اس لیے جانور کے پاس پینے کا پانی مناسب مقدار میں ہونا بہت ضروری ہے۔

7) پانی کے برتن کی گہرائی اتنی ہونی چاہیے کہ جانور آسانی سے اپنا منہ 1 تا 2 انچ اندر ڈال کر ہوا کھینچے بغیر پانی پی سکے۔ پانی والے برتن کی گہرائی کم سے کم 3 انچ ہونی چاہیے جبکہ 3 تا 8 انچ گہرا پانی نہایت موزوں گردانا جاتا ہے۔
8) برتن میں پانی کی سطح کنارے سے 2 تا 4 انچ نیچی ہونی چاہیے_ ہولیسٹن گائے کے لیے پانی کا برتن 24 تا 32 انچ جبکہ جَرسی گائے کے لیے 20 تا 30 انچ سطح زمین سے اوپر ہونا چاہیے

Life is nothing without TEA....☕️☕️☕️International Tea Day 21 May - 2022
21/05/2022

Life is nothing without TEA....☕️☕️☕️
International Tea Day 21 May - 2022

آپ سب کی محبتوں چاہتوں اور نوازشوں کا شکریہ _ 🥰🥰🥰🥰🥰
19/05/2022

آپ سب کی محبتوں چاہتوں اور نوازشوں کا شکریہ _ 🥰🥰🥰🥰🥰

انشاءاللہ بہت جلد  برائلر،لیر اور مچھلی کی فیڈ کے مکمل کمرشل فارمولے شئیر کئے جائیں گے- پیج لایک کریں اور ہمارے گروپ کو ...
18/05/2022

انشاءاللہ بہت جلد برائلر،لیر اور مچھلی کی فیڈ کے مکمل کمرشل فارمولے شئیر کئے جائیں گے- پیج لایک کریں اور ہمارے گروپ کو جوائن کریں۔ تا کہ کوی معلومات مس نہ ہو- دعاگو ایگری کاٹیج فارم ساہیوال

Address

Sahiwal
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agri Cottage Farms posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Agri Cottage Farms:

Videos

Share


Other Sahiwal pet stores & pet services

Show All