Al Buqrat Vets and pets clinic

Al Buqrat Vets and pets clinic vets and pets
>services
>surgeries
>Medical check up
>Livestock farm consultancy
>feed Accessories
>AI in Dairy animals
(2)

Handling of uterine prolapse
24/02/2024

Handling of uterine prolapse

Insemination output (جا نور میں تیکا( بیج ر کھنے کے بعد کے نتائج
26/12/2023

Insemination output (جا نور میں تیکا( بیج
ر کھنے کے بعد کے نتائج

26/12/2023
جانوروں کیلیے نمک کی اہمیت:-نمک انسانوں، پودوں اور جانوروں کی صحت کیلیے خوراک کا ایک لازمی جز ہے۔ نمک سوڈیم اور کلورائیڈ...
10/12/2023

جانوروں کیلیے نمک کی اہمیت:-

نمک انسانوں، پودوں اور جانوروں کی صحت کیلیے خوراک کا ایک لازمی جز ہے۔ نمک سوڈیم اور کلورائیڈ سے بھرپور ایک ایسا ٹانک ہے جس میں جانوروں کیلیے بہت زیادہ فائدے پنہاں ہیں۔ اس کے ساتھ جانور کی صحت کیلیے کچھ اور لازمی منرلز جیسے کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس،سیلینیم،آئرن اور زنک کی بھی نمک میں موجودگی اسکی اہمیت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
دودھ دینے والے جانوروں کو روزانہ دودھ بنانے کیلیے نمک کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ دودھ میں موجود سوڈیم اور کلورائیڈ جانور کے جسم میں دودھ بنانے کے عمل کے دوران نمک کی ضرورت کو بڑھا دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ دینے والے جانوروں اور کٹڑوں بچھڑوں میں نمک سے حاصل ہونے والی کیلشیم کی ایک خاص اہمیت ہے جو کی مظبوط ہڈیوں اور دانتوں کی بہتر نشونما کیلیے انتہائی ضروری ہونے کے علاوہ ہارٹ بیٹ کو نارمل رکھنے، خون کو جمنے سے بچانے، مسلز کی حرکت اور جانور کے اعصابی اور دماغی نظام کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سوڈیم جانور کے PH کو کنٹرول کرتا ہے اور کلورائیڈ نظام انہظام کو کنٹرول کرنے کے ساتھ خون میں موجود تیزابیت کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔

نمک کی کمی کے نقصانات:-
بظاہر عام اور سستی سی لگنے والی اس نعمت کو اگر اہمیت نا دی جائے اور جانور کی خوراک کا لازمی حصہ نا بنایا جائے تو اس کے بہت سے نقصانات اور مسائل جنم لیتے ہیں۔
1۔ دودھ کی پیداور میں نمایاں کمی۔
2۔ بھوک کا کم ہوجانا۔
3۔ وزن کا نہ بڑھنا۔
4۔ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ملک فیور کا خطرہ پیدا ہونا۔
5۔ چھوٹے کٹڑوں اور بچھڑوں کا ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے نشونما نا پانا اور پولیو کا شکار ہوجانا۔
6۔ نمک کی کمی جسم میں شدید پانی کی کمی کا بھی باعث بن جاتی ہے جس وجہ سے ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
7۔ جانور کاغیر ضروری چیزوں جیسے مٹی، کپڑوں رسی وغیرہ کا کھانا (pica) کا شکار ہوجانا۔ اس کے علاوہ polyuria یا بار بار پشاب کرنا بھی نمک کی کمی کی ایک نشانی ہے۔
8۔ جانور کا اپنا پیشاب پینا بھی جانور میں نمک کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
9۔ بعض اوقات جانور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو جاتا ہے جسکی وجہ جسم میں میگنیشیم کی کمی کا ہونا ہے نمک کی موجودگی اس مسئلے کی روک تھام اور بچائو میں اہمیت کی حامل ہے۔

نمک کے فوائد:-
1۔ دودھ کی پیداور میں قابل قدر اضافہ۔
2۔ اپھارے سے محفوظ رہنا۔
3۔ جانور کے کھروں اور سینگوں کا مظبوط ہونا۔
4۔ فرٹیلیٹی میں اضافہ۔
5۔ ہیٹ سائیکل کا صحیح رہنا جس سے جانور میں وقت پر بچہ جننے کی صلاحیت کا پیدا ہونا۔
6۔ خوراک کا اچھی طرح ہضم ہو کر جسم کا حصہ بننا۔ وغیرہ

پاکستان کے ہر علاقے سے ملنے والے نمک کے پتھر کی ہر وقت کھرلی یا جانوروں کے سامنے موجودگی نا صرف فارمر کو بہت ساری پریشانیوں سے محفوظ کر سکتی ہے بلکہ فارمر کو دوائیوں اور علاج پر اٹھنے والے اخراجات سے بھی بچا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دودھ میں بغیر کسی اضافی اخراجات کے قابل قدر اضافہ آمدن میں اضافے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

بازار میں دستیاب مختلف کرم کش ادویات Deworming medicines میں کیا فرق ہے؟ کون سی دوا کب استعمال کرنی چاہیے؟ میرے پیارے فا...
06/12/2023

بازار میں دستیاب مختلف کرم کش ادویات Deworming medicines میں کیا فرق ہے؟ کون سی دوا کب استعمال کرنی چاہیے؟

میرے پیارے فارمر بھائیوں میری پچھلی پوسٹ میں ہم نے بکریوں میں پیٹ کے کرموں کی اقسام اور ان کی موجودگی کی علامات پر بات کی تھی آج ہم دیکھیں گے کہ کیڑوں کو ختم کرنے کے لئے جو ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہیں ان میں کیا فرق ہے کونسی دوا دینا کس صورت میں زیادہ سودمند ہے اور Dewormng کا سہی طریقہ کیا ہے۔

مارکیٹ میں موجود Dewormers کرم کش ادویات کی اقسام :
بازار میں Deworming کے لئے چار طرح کی ادویات دستیاب ہیں۔

1- پلانے والی دوا Deworming Drench:
یہ دوا تقریبن ہر جگہ آسانی کے ساتھ 100 ml کی چھوٹی بوتل اور 1 لیٹر کی بڑی پیکنگ میں جانوروں والے میڈیکل سٹور پر مختلف ناموں سے دستیاب ہے جیسے Nilzan ،Punch اور Thunder وغیرہ ۔ اگر کسی جگہ آپ کو یہ دوا دستیاب نہ ہو تو آپ انسانی میڈیکل سے بھی پیٹ کے کیڑوں کی دوا لے کر استعمال کر سکتے ہیں یہ آپ کو 10 ml یا 30 ml کی پیکنگ میں Zentel اور Vermox کے نام سے مل جاتی ہے۔

2- کیڑوں والی گولیاں Deworming Bolus:
یہ گولیاں جانوروں والے میڈیکل سے Alvenex اور Dworm وغیرہ کے نام سے مل جاتی ہیں لیکن ہر جگہ
دستیاب نہیں۔

3- کھال پر لگانے والی دوا Pour on Dewormer
یہ دوا جانور کی کھال پر لگانے سے یہ اندھرونی اور بیرونی دونوں قسم کے کیڑوں کا خاتمہ کرتی ہے لیکن پاکستان میں اتنی مقبول نہیں کیونکہ ہماری کوئی لوکل کمپنی یہ دوا نہیں بناتی لیکن دوسرے ممالک میں یہ با آسانی Agrimectin اور Cydectin وغیرہ کے ناموں سے دستیاب ہے۔

4- کیڑوں والا ٹیکہ Injectable Dewormer
یہ دوا جانور کے وزن کے مطابق اس کی کھال میں لگای جاتی ہے اور اندھرونی اور بیرونی دونوں قسم کے کیڑوں کے لئے کارآمد ہے یہ Ivermectin اور Trodax کے نام سے با آسانی جانوروں کے میڈیکل سٹور پر دستیاب ہے۔

مارکیٹ میں ملنے والی Deworming کی دواؤں میں کیا فرق ہے اور کونسی دوا کب کام کرتی ہے؟

پیارے فارمر بھائیوں کبھی آپ کے ذہن میں یہ خیال تو آیا ہو گا کہ بازار میں ملنے والی اتنی ساری مختلف کمپنیوں کی مختلف ناموں کی دواؤں میں سے کونسی دوا بہتر ہے؟
دراصل کمپنی کا دیا ہوا نام صرف اس دوا کو بیچنے میں آسانی کے لئے رکھا جاتا ہے اس کے اندر جو دوا کا فارمولا ہے وہ جاننا آپ کے لئےبہت ضروری ہے تاکہ آپ کو پتا ہو کے جانور کو کس وقت کونسی دوا کی ضرورت ہے تو آئیں دیکھتے ہیں کونسی دوا کن کیڑوںWorms کے لئے کام آتی ہےکیونکہ یاد رکھیں کوئی بھی ایک دوا تمام کیڑوں کا خاتمہ نہیں کر سکتی اسی لئے مختلف کمپنیاں اپنی Deworming کی دواؤں میں ایک سے زیادہ دوائیں استمال کرتی ہیں تاکہ ان کو زیادہ کارآمد بنایا جا سکے :

Oxyclozanide
جو جگر کے کیڑوں یعنی Liver flukes کے لئے زیادہ کارآمد ہے اور اس کے ساتھ کچھ اقسام کے پیٹ کے کیڑوں کے لئے بھی جیسے گول کرم Roundworms وغیرہ۔
Livamisole
پھیپھڑوں کے کیڑوں Lung worms اور انتڑیوں کے کیڑوں Gastrointetinal worms کے لئے زیادہ کارآمد ہے۔
Albendazole
پیٹ کے کیڑوں Round worms اور Tapeworm کے لئے زیادہ اور اس کے ساتھ جگر کے کیڑوں Liverflukes کے لئے بھی کسی حد تک کام کرتی ہے۔
Triclabendazole
جگر کے کیڑوں Liverflukes کے لیے بہت زیادہ کارآمد ہے۔
Oxfendazole
یہ Roundworms کے ساتھ Pinworms اور انتڑیوں کے کیڑوں Gastrointestinal worms
کے لئے مفید ہے۔
Ivermectin Injection
یہ دوا اندھرونی اور بیرونی دونوں کیڑوں کے لئے کام کرتی ہے اندھرونی طور پر انتڑیوں کے کیڑوں Gastrointestinal worms پھیپڑوں کے کیڑوں Lungworms کے لئے کارآمد ہے اس کے علاوہ بیرونی طور پر جانور کی کھال کے کیڑوں جن میں پسو fleas چچڑ Ticks اور جوئیں lice کے خاتمے کے لئے بہترین ہے۔
Nitroxynil Injection
جگر کے کیڑوں Liverflukes کے خاتمے کے لئے بہترین ہے اس کے ساتھ انتڑیوں کے کیڑوں کے لئے بھی کارآمد ہے۔

کیڑوں کی دوا دینے Deworming کرنے کا طریقہ:

- جانوروں کو ہمیشہ ضرورت کے مطابق کیڑوں کی دوا دیں۔
- جانور کو ہمیشہ اس کے وزن کے مطابق ڈبے پر درج طریقہ پر دوا کی خوراک پلائیں۔
- جانور کو صبح خالی پیٹ دوا دی جا سکتی ہے اس کے بعد 2 گھنٹے تک کھانا اور پانی نہ دیں۔ اگر جانور کو شام میں دوا دینی ہو تو شام کا کھانا جلدی کھلا کر 3 گھنٹے بعد دوا دیں۔
- پلانے والی دوا دینے کے ایک ہفتے کے بعد کھال والا ٹیکہ Ivermectin وزن کے مطابق لگائیں۔
- اگر جانور میں جگر کے کیڑوں کی علامات نظر آئیں تووزن کے حساب سے Nitroxynil لگائیں۔
- کیڑوں کی دوا دینے سے جانور کو دستوں کی شکایات ہو سکتی ہے جو خو با خود ایک دو دن میں ٹھیک ہو جاتی ہے۔
- کیڑوں والی دوا ہر بار مختلف فارمولا کی استعمال کریں کیونکہ اگر ہر بار ایک جیسی دوا دی جائے تو کیڑے اس کے خلاف مدافعت پیدہ کر لیتے ہے اور دوا بے اثر ہو جاتی ہے۔

اللّه پاک ہم سب کے مال مویشیوں کی حفاظت فرمائیں اور کاروبار میں برکت دیں آمین۔آپکی دعاؤں کا طلبگار

Dutch , Jersey & Red Frisian Cows Having Tea Party Together To Match Their Milk Flavors And Discuss Silage Taste 😂
27/11/2023

Dutch , Jersey & Red Frisian Cows Having Tea Party Together To Match Their Milk Flavors And Discuss Silage Taste 😂

26/10/2023

شر نیل/سرن وا کا کامیاب آپریشن

جانوروں میں پیدائشی طور پر  گوبر والا راستہ یا سوراخ کا بند ہونا  یعنی Atresia Ani اور اس کا علاجsurgical correction of ...
29/09/2023

جانوروں میں پیدائشی طور پر گوبر والا راستہ یا سوراخ کا بند ہونا یعنی Atresia Ani اور اس کا علاج
surgical correction of Atresia Ani in kid

Ovariohysterectomy
26/07/2023

Ovariohysterectomy

19/07/2023

Hipopotam گینڈہ

Pop in poor little soul
06/07/2023

Pop in poor little soul

ڈائریا،واہ لگنا، موک یا رک لگنا:-۔۔۔علامات اور وجوہات:-آجکل جانور گرمی کی وجہ سے نظام انہظام میں تبدیلی کی وجہ سے ڈائریا...
01/06/2023

ڈائریا،واہ لگنا، موک یا رک لگنا:-
۔۔۔علامات اور وجوہات:-
آجکل جانور گرمی کی وجہ سے نظام انہظام میں تبدیلی کی وجہ سے ڈائریا کا شکار ہیں۔
وجوہات:-
زیادہ تر چارہ جات کی وجہ سے ایسا مسئلہ ہورہا ہے کیوں کہ آجکل اکثر چارہ جات کو بیماری لگی ہوئی ہے جو جانور کو بیمار کر رہا ہے۔
ایسی صورتحال جانورکے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ ہے اور اس سے بڑھ کے جانور کی پیداور پہ برا اثر ڈال رہی ہے۔جو کہ فارمر کے لیے معاشی طور پہ نقصان کا باعث ہے۔
ڈائریا کی کئی اقسام ہیں۔اور ہر قسم میں مختلف وجوہات ہیں۔بہت سے جراثیم خاص طور پہ بیکٹیریا ای کولائی اس کا باعث ہے،فنگس،کچھ وائرس بھی اس کا سبب ہیں۔ایسی صورت میں شدید ڈائریا ہوسکتا ہے جو لمبے عرصے تک رہتا ہے۔انفکشن ہوسکتا ہے ساتھ میں اور جراثیم مل کےپیچیدہ کردیتے ہیں۔کچھ پروٹوذوا یا خون کے کیڑے بھی اس کا سبب ہوسکتے ہیں۔
دوسری قسم میں خوراک کی تبدیلی یا زیادتی موسم کی حدت وغیرہ سے ڈائریا ہوسکتا ہے یہ اتنا زیادہ خطرناک نہیں ہوتا۔
تیسری قسم میں کچھ جانوروں میں کرموں(Worms) کی زیادتی بھی ڈائریا کی وجہ ہے۔
علامات:۔
●اگر کرموں(Worms)کی وجہ سے ہو تو کبھی ڈائریا کبھی گوبر اگر ڈائریا ہو تو اس میں شدید بو ہوگی اور بلبلے بن جائیں گے۔
●اگر جراثیم بیکٹیریا ہوں تو مسلسل شدید ڈائریا ہوگا۔بسا اوقات ان میں خون کے لوتھڑے بھی ہوسکتے ہیں۔
علاج سے پہلے علامات کو جانچ لیں۔
سب سے پہلے خوراک پہ توجہ دیں۔اچانک خوراک کی تبدیلی نہ کریں الی لگا سائیلج یا الی لگی روٹیاں نہ دیں۔
ونڈہ مطلوبہ مقدار سےزائد نہ دیں۔مناسب مقدار میں توڑی کا استعمال لازمی کریں۔
اُمید ہے آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی ہو گی۔

17/04/2023

A cow presented in history of 15 days post Parturation with dropping of milk day by day ,emaciated and suddenly fall on floor.
Symptomatically animal neck twist toward flank and lateral recumbency showing Diagnose of parturient paresis
After Treatment animal show Quick responce

Handling of vaginal prolapse in 7 month pregnant buff .جانور کا بھر مارنا کا کامیاب علاج
11/04/2023

Handling of vaginal prolapse in 7 month pregnant buff .
جانور کا بھر مارنا کا کامیاب علاج

🐄💉آیورمیکٹن۔ کچھ احطیاتی تدابیر🚫•   آیورمیکٹن کبھی بھی گرمیوں کی دوپہر میں نہ لگوائں کیوں کہ یہ خون کی حدت کو بڑھاتا ہے۔...
27/03/2023

🐄💉آیورمیکٹن۔ کچھ احطیاتی تدابیر🚫

• آیورمیکٹن کبھی بھی گرمیوں کی دوپہر میں نہ لگوائں کیوں کہ یہ خون کی حدت کو بڑھاتا ہے۔۔۔
• اگر جانور کو تیز بخار ہے تو نہ لگوائں۔
• اندرونی کرموں کا بوجھ بہت زیادہ اگر جانور پر پڑ رہا ہے۔یعنی کرموں کی وجہ سی جانور کھانا پینا بند کر گیا تو اس صورت میں پینے والی دواء دیں۔۔۔ آیورمیکٹن استعمال نہ کریں۔۔۔
• انجکشن اگر موسم کی وجہ سے گرم ہے تو ٹھنڈے پانی میں ٹھنڈا کرکے استعمال کریں۔ ویسے سب دوائوں کو پہلے ٹھنڈا کرلینا چاہیے۔۔۔۔ لیکن تیل بیس ادویات جیسے آیورمیکٹن یے۔۔۔۔ زیادہ نقصان اور تکلیف دیتی جانور کو۔ مزید معلومات کے لئے Al Buqrat vet clinic

Goiter in goat kids/گلہڑ کی بیماری•بعض اوقات جب بکریاں بچہ دیتی ہیں تو ان کے بچوں کے گلے پر سوجن ہوتی ہے ۔•اسے گلہڑ کی ب...
13/03/2023

Goiter in goat kids/گلہڑ کی بیماری
•بعض اوقات جب بکریاں بچہ دیتی ہیں تو ان کے بچوں کے گلے پر سوجن ہوتی ہے ۔
•اسے گلہڑ کی بیماری کہتے ہیں ۔
•اس میں thyroid gland کی سوزش ہو جاتی ہے ۔
•بچے جو پیدا ہوتے ہیں ان کے جسم پر بال نہیں ہوتے ۔
•غدود کی سوزش ہو جاتی ہے ۔
•بعض اوقات بچے مر بھی جاتے ہیں ۔
سبب ۔
•یہ بیماری آ یو ڈین کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے ۔
علاج:
•لیوگالز آ یوڈین) (Lugol's iodine) کے تین قطرے دودھ میں ملا کر پلائیں ،thyroxine کی گولیاں دیں ۔
•حفاظت کے لیے جب بکری 4 ماہ کی گبھن ہو تو 20 گرام منرل مکسچر روزانہ سٹارٹ کر دیں ، iodine کے قطرے پلانے شروع کر دیں ۔اس سے بچوں کو بیماری سے بچایا جا سکتا ہے ۔

Cattle anatomy
19/02/2023

Cattle anatomy

A cow with history of respiratory illness,Complete Anorexia for last 4 days .
18/02/2023

A cow with history of respiratory illness,
Complete Anorexia for last 4 days .

29/01/2023

Another one
Alhamdullilah Artifical insemination output

🐑🌿  بکریوں کی فارمنگ  🐐🌿بکریوں کی فارمینگ دو قسم کی ہیں۱- دودھ دینے والی قسم۲- گوشت کی پیداوار والی قسمدونوں اقسام کا کا...
07/01/2023

🐑🌿 بکریوں کی فارمنگ 🐐🌿

بکریوں کی فارمینگ دو قسم کی ہیں
۱- دودھ دینے والی قسم
۲- گوشت کی پیداوار والی قسم

دونوں اقسام کا کام منافع بخش کاروبار ہیں ۰
فارم بنانے کیلیے جگہ کا انتخاب:۰
فارم بنانے کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جاتا ہے جہاں پہ فارم کے شیڈ کے قریب قریب جنگل ہو جہاں سبز چارہ ،گھاس،جڑی بوٹیاں ، کیکر ، پھلائی ، بیری ، شہتوت ، جامن ، اور پیپل کے درخت ہوں
اگر یہ سہولت موجود نی ہے تو خود کے درخت لگائے
اسکے علاوہ چراہ گاہوں کے ساتھ ساتھ پانی کی ندی نالے یا کسی نہر کا گزر ہو ایسی جگہ کا انتخاب کریں
چراہ گاہوں اور کُھرلیوں میں پلنے والی بکریوں کے وزن بڑھانے میں زمین آسمان کا فرق ہے
چراگاہوں میں جانے والی بکریاں اپنا وزن زیادہ بڑھاتی ہے کُھرلیوں میں پلنے والی بکریوں کے مقابلہ میں ۔
اسکے علاوہ باہر چراگاہوں میں جانے سے بکریاں مختلف قسم کی جڑی بوٹیاں اور ہر قسم کا چارا کھانے سے مال مویشی بہت ساری بیماریوں سے بچ جاتے ہیں ۰
۱-بکریوں کے شیڈ کا طریقہ :۰
۱-بکریوں کے شیڈ کی تعمیر کے لے ہمیشہ جگہ اونچی ہو اور ایسی جگہ ہو جہاں قریب سیلابی پانی کے آنے کا خطرہ نہ ہو ۰
۲-شیڈ کی بنیادیں بھی زمین سے ۲ یا ۳ فٹ اونچی ہو تاکہ اندر کے پانی کی نکاسی اچھی ہو ۰
۳۳- شیڈ کی چھت صحن سے چھ انچ اونچی اور شیڈ کی پچھلی طرف چھ انچ نیچے ہو تاکہ بارشی پانی صحن میں نہ آئے ۰
۴- شیڈ کی چوڑائی کا رُخ شمالاً جنوباً ہو۰
۵- شیڈ کی چھت (7) سے (9) فٹ اونچی ہو۰
۶- شیڈ کی عمارت ہوا دار اور روشن ہو۰
۷- شیڈ کے ساتھ اور صحن میں سایہ دار درخت لگائے۰
۸- شیڈ کے اندر سردیوں میں دھوپ لگتی ہو۰
۹- شیڈ کے فرش پختہ ہو اگر فرش کچے ہے تو اندر کی دیواریں کم از کم (2) فٹ تک پختہ ہوں۰
۱۰- ٹیڈی بکری کیلے ۱۰ مربع فٹ چھتی جگہ ہو اور دوگنی جگہ کھلی صحن کی ہو۰
۱۱- بڑی نسل کی بکریوں کیلے (12) مربع فٹ جگہ چھتی ہو اور دوگنی جگہ کھلی صحن کے لے ہوو۰
۱۲- شیڈ کے اندر چارے کی کُھرلیوں کی تعمیر ۰
۱۳- شیڈ میں پانی کے حوض چوڑائی ایک فٹ گہرائی نو انچ اور لمبائی جانوروں کی تعداد کے مطابق۰
۱۴- شیڈ میں سردی اور گرمی کے مطابق انتظام ۰
۲-بکریوں کا انتخاب :۰
بکریوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا ہوتا ہے اور اس کیلے اپ کو ان کا علم ہونا لازمی ہے کہ کس علاقہ کی نسل کدھر سے سستی ملے گئی ا س ک ے علاوہ اپ کو ان کی بیماریوں کا علم ہونا بھی ضروری ہے جانور لیتے وقت مکمل تسلی کر لیں کہ کہیں بیمار تو نی ہے یا کسی متعدی بیماری تو نی ہے
اس کے لے بکریوں کے کان کے اندر چیچڑ ، منہ اور کُھر کے اندر چھالے یا زخم نہ ہوں
تھن دو اور برابر ہوں زخمی یا سخت نہ ہو ں
پورا ھوانہ چیک کرے سخت یا سوجن نہ ہو
ھوانہ کا سائز بڑا ہو اور کم لٹکا ہو
ھوانہ میں دودھ ہو تو دودھ نکال کر چیک کرے
جانور کو دست کی بیماری نہ ہوں
بکریاں حاملہ ہوں یہ اپ کے لے سود مند ہوں گی
بکریاں جوان ہوں
ایسی بکریوں کا انتخاب کرے جو دو یا تین بچے پیدا کرنے والی ہوں
بکریاں اچھی نسل کی ہوں
بکریاں صحت مند ہوں
بکریوں کا قد و کاٹھ اچھا ہو
۳-نئے فارم کے لے انتظامات :۰
نیا فارم شروع کرنے کے لے چند انتظام لازمی عمل میں لائیں
فارم صاف و ستھرا ہو
فارم میں پانی اور خوراک کا انتظام ہو
فارم میں سردی اور گرمی کے لحاظ سے مناسب انتظام ہو
فارم کے فرش پر چونے کا چھڑکاؤ ہو
فارم میں بکریوں کو اُتے ہی حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں
فارم میں اگر پہلے سے جانور موجود ہوں تو نئے جانوروں کو دس دن تک الگ رکھے اور ویکسین کر کے شامل کرے
حاملہ بکریوں کے آخری ماہ ہونے پر سب سے الگ رکھے
تمام جانوروں کو دس دن کے بعد کرموں کی دوائی دیں
جانوروں کی مینگنوں کو کسی لیبارٹری سے چیک کروا کر ان کی ہدایت کے مطابق کرم کش دوائی پلائیں
۴-کامیاب فارمینگ کے چند اہم نکات :۰
بکریوں کی فارمینگ کو کامیاب بنانے کیلے میں اپنے چند اہم نقطۂ نظر اپ کی پیش خدمت کرتا ہوں۰
جانوروں کا مکمل ریکارڈ رکھیں
بکریوں سے سال میں دو دفعہ بچے لیں
بکریوں سے حاصل ہونے والے ہر بچہ کی اچھی پرورش کریں
تمام بیماریوں کے حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں
تمام جانوروں کو اندرونی و بیرونی کرم کش ادویات دیں
تمام شیڈ کی صفائی ہر روز کریں
تمام شیڈ کو ہر ماہ چونا لازمی کریں خاص کر سردیوں میں
بکریوں کی اچھی پیداوار کے لے اچھی صحت کا ہونا اور اچھی صحت کے لے اچھی خوراک کا ہونا لازمی ہے
تمام جانوروں کے نمکیات اور منرل کا خیال رکھے
حاملہ جانوروں کو قبض سے بچائے
حاملہ جانوروں کو اپھارے سے محفوظ رکھیں
حاملہ بکریوں کو موسمی تبدیلیوں سے محفوظ رکھیں
چھوٹے بچوں کو موسمی تبدیلیوں سے محفوظ رکھیں
حاملہ بکریوں کو آخری ایام میں ونڈا کا استعمال کرے
بکریاں (145/150) دن میں بچہ دیتی ہے
بچوں میں میل فروخت کرے اور فیمیل رکھیں
حاملہ بکریوں کے ھوانہ کو سوزش سے محفوظ رکھیں
نسل کشی 15 مارچ سے 15 اپریل اور 15 ستمبر سے 15 اکتوبر تک کریں
ماہ جولائی اور اگست میں بکریوں کا ملاپ نہ کریں
ملاپ سے ایک ماہ پہلے بکریوں کو ونڈا استعمال کروائیں
30 بکریوں کے لے ایک بریڈر میل بکرا کافی ہے
اس کے علاوہ بھی اپ کے پاس بریڈر میل ہونے چاہیں
بریڈر میل کو نسل کشی کے موسم میں ہی ریوڑ میں چھوڑیں
نوکروں کے ساتھ خود بھی شیڈ میں کام کرے جانوروں سے پیار اور محبت سے پیش انا لازمی شرط ہے
©post copied

  گائے یا بھینس  بھینس دودھ نہیں دیتی بلکہ ان سے دودھ لینا پڑتا ہے اور دودھ لینے سے پہلے سو طرح کے پروٹوکول ہوتے ہیں پھر...
05/01/2023


گائے یا بھینس بھینس دودھ نہیں دیتی بلکہ ان سے دودھ لینا پڑتا ہے
اور دودھ لینے سے پہلے سو طرح کے پروٹوکول ہوتے ہیں پھر بھی گائے بھینس خود دودھ نہیں دیتی بلکہ دودھ نکالنا ہی پڑتا ہے۔

یہ بات وہ سب دوست یاد رکھیں جو ڈیری کے کام سے وابستہ ہیں یا ڈیری کا کام کرنا چاہتے ہیں۔۔اگر اس فیلڈ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو جانور رکھنے سے پہلے ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ کبھی یہ نہ سوچیں کہ آپ نے جانور رکھے ہوئے ہیں بلکہ ذہن میں ہمیشہ یہ بات رکھیں کہ جانوروں نے اپنی دیکھ بھال کے لئے آپ کو رکھا ہوا ہے۔ انھوں نے آپ کو سردی گرمی بارش اندھیرے صبح شام اور کسی شادی بیاہ پر چھٹی نہیں دینی کیونکہ جب جانور دودھ کی چھٹی نہیں کرتے تو انھوں نے آپ کو بھی چھٹی نہیں دینی کیونکہ جانوروں کے ہاں چھٹی کا رواج نہیں ہوتا۔

اس لیئے کبھی بھی چھٹی کا خیال دل میں مت لائیں
اور اگر آپ دل لگا کر جانوروں کی خدمت کریں گے تو وہ بھی آپ کو کبھی پریشان نہیں کریں گے اور آپ کو کبھی بھی کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دیں گے

تھنوں کے مسائل:-ساڑو یا سوزشِ حیوانہ کیا ہے ؟ *ساڑو یا سوزش حیوانہ کے بارے میں یہ کہا جائے کہ یہ ڈیری فارمرز کے لیے سب س...
05/01/2023

تھنوں کے مسائل:-
ساڑو یا سوزشِ حیوانہ کیا ہے ؟
*ساڑو یا سوزش حیوانہ کے بارے میں یہ کہا جائے کہ یہ ڈیری فارمرز کے لیے سب سے بڑا معاشی نقصان ہے تو غلط نہ ہوگا۔
*⦁ایک اندازے کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک جانور ساڑو کا شکار ہوتا ہے
*⦁دنیا بھر میں ساڑو کا خطرہ جانور کو پورا سال لاحق رہتا ہے
*⦁ ساڑو سے مکمل بچاؤ
*اگرچہ مشکل ضرور ہے، مگر باقاعدگی سے ہر چوائی کے وقت پری ملکنگ ٹیٹ ڈپنگ اور پوسٹ ملکنگ ٹیٹ ڈپنگ کا عمل دہرایا جائے تو ساڑو کے خطرات کو % 80 تک کم کیا جا سکتا ہے۔
*⦁ پوشیدہ ساڑو کو بروقت سے کنٹرول کریں، اس سے پہلے کہ یہ ظاہری ساڑو کی شکل اختیار کر ے، اس کے لیے ضروری ہے کہ مستقل* *بنیادوںپرکیلیفورنیا میسٹائٹس ٹیسٹ باقاعدگی سے کئے جائیں
*ساڑو یا سوزش حیوانہ دراصل مویشی کے تھن کی سوزش ہے، جس کے نتیجے میں دودھ کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ یہ ممکنہ طور پر حیوانہ کا انفیکشن ہے، جو* *دنیائے ڈیری میں بہت عام ہے۔
*ساڑو کی عموماً دو قسمیں ہیں:
*⦁ ظاہری ساڑو
*⦁ پوشیدہ ساڑو
*ظاہری ساڑو کی صورت میں حیوانہ/تھن پر سوجن یا حیوانہ گرم ہو جاتا ہے،
*حیوانہ اپنی اصل شکل سے کئی گنا بڑا ہو جاتا ہے۔
*حیوانہ چھونے سے جانور کو درد محسوس ہوتاہے اور جانور کو بخار ہوجاتا ہے۔
*دودھ میں پیپ، خون اور چھیچھڑے یا چھیڈیاں نمایاں ہو تی ہیں۔
*پوشیدہ ساڑو کی علامات بھی پوشیدہ ہوتی ہیں اور یہ تھن میں ناڑ پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔
*اس کے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ مستقل بنیادوں پرکیلیفورنیا ماسٹائٹس ٹیسٹ کیے جائیں
*اس کے علاوہ دودھ میں سومیٹک سیلز خلیات کی تعداد مقررہ حد سے زیادہ ہونا اور دودھ کا ذائقہ نمکین ہونا بھی پوشیدہ ساڑو کی علامت ہے۔

*وجوہات*
*جانوروں میں ساڑو کا سبب مختلف اقسام کے مائیکرو آرگنزم ہیں، جن میں مائکوپلازما، فنگس اور بیکٹیریاشامل ہے، جن کو مزید تفصیلا بیان کیا جا رہا ہے۔
*وہ بیکٹیریل انفیکشن یا نباتاتی جراثیم جو ساڑو کا سبب بنتے ہیں، ان میں
⦁ پاسچریلا ملٹوسیڈا
⦁ سٹفیلوکوکس آریس
⦁ اسٹرپٹوکوکس زویپدمکس
⦁اسٹرپٹوکوکس ایگالیکشیا
⦁ اسٹرپٹوکوکس پائیوجینس
⦁ اینٹروکوککس فیکلس
⦁مائکوبیکٹیریم بووس
⦁ کلیبسیلا نمونیا
⦁بروسیلا ابورٹس
⦁سیوڈموناس پیوکینیئس
⦁ایکولائی

*⦁ لیپٹوسپیرا پومونا
*شامل ہیں
*مختلف اقسام کی پھپھوندی یا فنگس مثلاً اسپرگلس فمی گیٹس, اے میڈیولس* *کنڈیڈہ ایس پی پی, ٹریچوسپورون ایس پی پی بھی ساڑو کے ذمہ دارسمجھے جاتے ہیں
علامات
*⦁ جیسا کہ ہم نے ذکر کیا عام علامات میں تھن یا حیوانہ سرخ، سخت اور گرم محسوس ہوتا ہے۔
*⦁ چھونے پر جانور درد اور بے آرامی محسوس کرتا ہے، جانور کا جسمانی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔
*⦁ متاثرہ تھن سے چوائی کرنے پر بدبو محسوس ہونا، گہرے رنگ کے مائع کا اخراج اور دودھ میں پھٹکیاں نمایاں ہوتی ہیں۔
*⦁ ساڑو کی صورت میں دودھ کی پیداوار انتہائی کم یا مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔
*⦁ دیگر علامات میں بھوک کا نہ لگنا، تھن کے درد اور سوجن کے باعث جانور کی نقل و حرکت بھی محدود ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ ڈائریا، ہاضمے کی خرابی اور آنکھوں کا دھنس جانا شامل ہے۔
*⦁ متاثرہ جانور پانی اور وزن کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے، شدید انفیکشن کی کی صورت میں جانور کے متاثرہ تھن سے پیپ یا پس بننے لگ جاتی ہے، ساڑو کی اس شدید صورت کو ”انگیاری” کہا جاتا ہے۔ساڑو انفیکشن شدید ہونے کے نتیجے میں ٹاکسیمیایا بیکٹیریاکی شکل اختیار کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں جانور کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
*⦁ اگر کسی جانور میں یہ علامات ظاہر ہوں تو اسکے تھنوں اورحیوانہ کی سطح پر برف کی ٹکور کریں، ایسا کرنے سے سوجن اور درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔
*⦁ متاثرہ تھن سے دن میں تین مرتبہ چوائی کریں اور مکمل طور پر خالی کر دیں۔
*⦁ متاثرہ جانور کا ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں اور ہدایات کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کا کورس کروائیں۔
*درج ذیل چند احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے جانور کو کافی حد تک ساڑو کے حملے سے بچایا جا سکتا ہے۔
احتیاطی تدابیر
*⦁ تمام احتیاطی تدابیر میں کیلیفورنیا ماسٹائٹس ٹیسٹ سرفہرست ہے، اسکی کٹ بازار میں با آسانی دستیاب ہے۔بعض فارمر حضرات اس ٹیسٹ کو سرف ملے پانی سے سر انجام دیتے ہیں مگر ویٹرنری ڈاکٹرز کے مطابق صحیح جانچ کے لیے بازار سے دستیاب تیار شدہ محلول لیا جائے۔
*⦁ جانور کو بیٹھنے کے لیے صاف، خشک اور مناسب جگہ فراہم کریں۔
*⦁ یقینی بنائیے کہ چوائی سے قبل تھن مکمل طور پر صاف اور خشک ہوں۔
*⦁ چوائی کا درست طریقہ اپنائیں، انگوٹھا موڑ کر چوائی کے طریقے سے گریز کریں۔
*⦁ جانور کے تھن میں کسی بھی قسم کی کوئی نوکدار شے داخل کرنے سے گریز کریں۔
*⦁ چوائی کے بعد یقین دہانی کر لیں کہ دودھ تھنوں میں باقی نہ رہے۔
*⦁ یقینی بنائیں کہ چوائی کرنے والے کے ہاتھ صاف اور دھلے ہوے ہوں، ہاتھ میں کوئی انگوٹھی یا چھلہ نہ ہو اور ناخن کٹے ہوئے ہوں۔
*⦁ چوائی سے قبل اور بعد میں ٹیٹ ڈپنگ لازمی کریں۔
*⦁ چوائی کے فوری بعد جانور کو چارہ کھلائیں تاکہ وہ بیٹھنے نہ پائے، چونکہ تھن کے منہ چوائی کے بعد کھلے ہوتے ہیں، اسطرح کرنے سے ماحولیاتی جراثیم تھن میں داخل نہ ہو ں، جانور کو کم از کم آدھا گھنٹہ کھڑا رکھیں۔
*⦁ منہ کھر کی بیماری میں ساڑو کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لہذا اس کو نظرانداز نہ کریں۔
*⦁ چوائی کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ متاثرہ جانور کا دودھ آخر میں لیا جائے تاکہ انسانی ہاتھوں سے انفیکشن ٹرانسفر نہ ہو۔
*⦁ ساڑو زدہ دودھ میں پانچ فیصد فینول کا مرکب شامل کر کے احتیاط کے ساتھ ضائع کر دیں۔
*⦁ جانور میں غیر متوازن خوراک، نمکیات یا حیاتین کی کمی بھی ساڑو کا سبب بنتی ہے۔ جانور کو کبھی بھی خراب یا پھپھوندی لگی ہوئی خوراک نہ کھلائیں۔
*ساڑو سے بچاؤ کے لیے بہت ضروری ہے کہ صفائی کا *خاص خیال رکھا جائے، نہ صرف جانور بلکہ جانور کا خیال کرنے والے افراد اور اردگرد کا ماحول بھی صاف ہو، ورنہ کئی طرح کے جراثیم حملہ آور ہونے کو تیار ہوتے ہیں، مثلاً
*⦁ ماحولیاتی جراثیم: یہ اردگرد کی چیزوں پر ہو سکتے ہیں، مثلاً گوبر، کیچڑ اور پرالی وغیرہ، یہ جراثیم تھن کے سوراخوں سے داخل ہو کر ساڑو کا خطرہ بنتے ہیں۔
*⦁ موقع پرست جراثیم: عام طور پر اگر چوائی کرنے والے کے ہاتھ صاف نہ ہو تو بیماری لگنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
*⦁ چھونے والے جراثیم: اگر کسی بھی وجہ سے تھن پر کوئی کٹ یا زخم لگا ہو، تو جراثیم تھن میں داخل ہو سکتے ہیں۔
*⦁ اس کے علاوہ جانور کو پہنچنے والا کوئی بھی جسمانی نقصان یا صدمہ بھی ساڑو کا سبب بنتا ہے۔
*⦁ فارم کی روزانہ دھلائی اور صفائی کے دوران جراثیم کش ادویات کے باقاعدہ استعمال سے ماحولیاتی جراثیم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

*چند اہم نکات
*⦁ ” ایم ایس ڈی ویٹرنری دستی” کے مطابق تندرست جانور کے دودھ میں* *سومیٹک سیلز خلیات کی تعدادہوتی ہے۔اگر مویشی میں یہ تعداد مقررہ حد سے تجاوز کر رہی ہوں، تو یہ انفیکشن کی صورت ہو سکتی ہے۔

*⦁ اگرچہ ساڑو کی جانچ کا درست نتیجہ بازار سے دستیاب تیار شدہ محلول سے ہی حاصل ہوتا ہے، مگر اس کو فوری جانچ کے لیے دیسی طریقہ بھی بیان کیا جا رہا ہے، اس کے لیے چند اشیاء کی ضرورت ہوگی،
*⦁ تیس گرام سرف پاوڈر
*⦁ ایک لیٹر پانی
*اس عمل کے لیے سب سے پہلے سرف کو پانی میں اچھی طرح حل کرلیں، جانور کے کسی ایک تھن سے تھوڑی سی مقدار میں دودھ نکالیں اور برابر مقدار میں سرف ملا پانی شامل کریں، اس کو اچھی طرح ہلائیں، اگر دودھ کی رنگت اور شکل میں تبدیلی نمایاں ہو تو یہ ساڑو کی علامت ہے ، مزید یقینی بنانے کے لیے دودھ کو صاف اور کچی زمین پر ڈالیں، اگرچھیڈیاں نظر آئیں تو یہ ساڑو کی علامت ہے ، اسی طرح ہر تھن سے الگ الگ صاف پیالی دودھ میں جانچ کریں
⦁ مندرجہ بالا بیان کیے گئے وائرس کے علاوہ بہت سے ایسے ہیں، جو ساڑو کی بیماری کادوسرا سبب بن سکتے ہیں
اپنے جانور کی صحت اور خوراک کا خیال رکھیں،
Al Buqrat vets and pet clinic.

Cholistani breed مصنوعی نسل کشی
01/01/2023

Cholistani breed
مصنوعی نسل کشی

ALHAMDULLILAH Artical insemination (مصنوعی نسل کشی) result
01/01/2023

ALHAMDULLILAH Artical insemination (مصنوعی نسل کشی) result

Buff Fluid therapy
26/10/2022

Buff Fluid therapy

Artificial insemination in goat Latest technology
22/08/2022

Artificial insemination in goat
Latest technology

👀🐂 °°   جرسی نسل    °° 🐂👀جرسی گائے گائیوں کی دنیا میں زبردست مانی جاتی ہیں  جرسی نسل گائے کا ابتداء جزیرہ جرسی سے ہوا وج...
13/08/2022

👀🐂 °° جرسی نسل °° 🐂👀

جرسی گائے گائیوں کی دنیا میں زبردست مانی جاتی ہیں جرسی نسل گائے کا ابتداء جزیرہ جرسی سے ہوا وجہ تسمیہ بھی یہی ہے لیکن بہت جلد اپنے خصوصیات کی بنیاد پر پوری دنیا میں پھیل گئی یہ نسل جن ممالک میں پائے جاتے ہیں ان میں انڈیا پاکستان سرلنکا نیوزلینڈ یورپی ممالک شمالی جنوبی امریکہ اور دوسرے کئ ممالک شامل ہیں اب تو یہ نسل خلیجی ممالک جہاں اونٹ بکری پالنے کارواج تھاوہاں بھی یہ نسل پہنچ چکا ہیں اور بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکی ہیں اس نسل کی گائے کا رنگت بادمی یا گہرہ بادمی ہوتی ہیں اس کا قد چھوٹا سا انکھیں کالےاور دوسرےجانوروں کی نسبت بڑے ہوتے ہیں اور باہر کی طرف نکلی ہوئی ہوتے ہیں اس جانور کا اگلا حصہ نیچے اور پھچلا حصہ اوپر ہوتا ہیں اگلے ٹانگ سیاہ ہوتے ہیں اور درمیانی سائز کا ہوتے ہیں کان چھوٹے چھوٹےاور دم درمیان ہوتی ہیں اور دم کی اخر پر بالوں کاگچا ہوتا ہیں اس کا حیوانہ انتہائی خوبصورت اور دو حصوں میں بٹا ہوا ہوا محسوس ہوتا ہے چاروں تھن برابر ہوتے ہیں اور حیوانہ پیچھے کی طرف نکلا ہوا ہوتا ہے۔ جانوروں کے متعلق مزید معلومات کے لئے یوٹیوب چینل itx dangar doctor وزٹ کریں

مادہ کا وزن 380کلوگرام سے 420کلوگرام تک ہوتا ہےاور نر کا وزن 540کلوگرام سے 620کلوگرام تک ہوتا ہیں یہ جانور گرم خطوں جیسے انڈیا پاکستان کی اب و ہوا میں کامیاب ہے اس کی دودھ کا fat بہت زیاہ ہوتا ہے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت اس نسل کی جانوروں نسبت فریزن سے زیادہ ہیں اس نسل ک گائے کی دودھ کا رکارڈ 74لیٹر ہیں اور ایک lactation سوا 3600سے 6000لیٹر دودھ دیتی ہے اس کی اوسط پیداور ایک دن کا 22لیٹر سے 30لیٹر تک ہوتے ہیں۔

اس نسل کے دودھ میں چکنائی 5فیصد ہوتی ہے اور یہ گائے اس وجہ سے بھی زیادہ مقبول ہیں کہ چھوٹا وجود ہونے کی وجہ سے خوراک کم کھاتی ہیں مگر دودھ زیادہ دیتی ہیں
ڈیری کی دنیا میں ہولسٹین فریزن کے بعد جرسی بریڈ کا نمبر اتا ہے

•PostCopied

Field case IV line
20/07/2022

Field case IV line

Address

Dera Ghazi Khan

Telephone

+923406578264

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Buqrat Vets and pets clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Buqrat Vets and pets clinic:

Videos

Share

Category


Other Veterinarians in Dera Ghazi Khan

Show All

You may also like